!!!سلگائی جو دیا سلائی تو میری کُٹ اُس نے لگائی۔۔۔۔۔۔

  • Work-from-home

Mamin Mirza

Active Member

!!!سلگائی جو دیا سلائی تو میری کُٹ اُس نے لگائی۔۔۔۔۔۔

نام تو اُن کا بنتِ سلیمہ تھا لیکن محلے بھرمیں مشہور وہ آپا بنتِ کے نام سے تھیں اور بچوں کی خالہ بنتِ۔بڑی ہی سخت مزاج خاتون تھیں۔ایسی کڑک دار آواز میں بات کرتیں کہ جیسے الفاظ کو کلف لگا رکھا ہو۔صوم و صلوٰۃ کی پابند ایسی کہ اگر اُن کا بس چلتا تو پورے محلے کو ڈنڈے مار مار کر راہِ راست پر لے آتیں۔اصول پسند اور حق کہنے والی،ہاں مگر کسی کے ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت کرنا ہرگز بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔پورے محلے میں بس ایک ہی پابندی عائد کر رکھی تھی،سگریٹ نوشی پر۔محلے کا کوئی بوڑھا ،جوان مجال ہے کہ سگریٹ سلگا لے،پینا تو دور کی بات ہے۔۔۔
محلے بھر میں کسی کو دم نہیں بھرنے دیتی تھیں اور اگر کوئی کبھی بھولے سے یہ نادانی کرنے کی گستاخی کرتاتو اپنے ہی ہاتھوں مونسپلٹی کے ہسپتا ل میں کئی ہفتوں کے لئے بستر اپنے نام لکھواتا۔
محلے کی ساز گار فضا میں اچانک ایک نووارد کا نزول ہوا۔موصوف اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ شہر کے کسی دوسرے حصے سے یہاں منتقل ہوئے تھے کیونکہ کرائے دار بھی خانہ بدوش ہوتے ہیں اور اُن کے نصیب میں بھی آج یہاں ،کل وہاں در در کی خاک چھاننا ہی لکھا ہوتا ہے۔
محترم نے آ تے ہی گھر کے صدر دروازے پر اپنے نام لالہ اُفق علی خٹک کی تختی آویزاں کی ۔یوں اہلِ محلہ نے جناب کے نامِ نامی اسمِ گرامی سے بخوبی واقفیت حاصل کی۔گھر میں بہت زیادہ افراد نہیں تھے۔بس لالہ افق علی اور اُن کے بڑے بھائی تھے،جن میں سے بڑے بھائی کے اہل و عیال موجود تھے جبکہ خود موصوف تاحال آزادی کی سانسیں بڑے ہی اطمینان سے نہ صرف بھر رہے تھے بلکہ کھا پی بھی رہے تھے ،سکھ کی روٹی اور چین کا شربت۔
محلے کے شرارتی بچوں نے مل کر محترم کا نام لالہ فق خَٹ کُندہ رکھ دیا،کیونکہ دِکھتے بھی کچھ فق سے تأثرات کے ساتھ ہی تھے۔نووارد ہونے کی وجہ سے موصوف اہلِ محلہ خصوصاََ خالہ بنتِ اور اُن کی پابند ئِ سگریٹ نوشی سے اور اہلیانِ محلہ موصوف کی عادات و اطوار سے قطعی ناواقف تھے۔۔۔
ایک انتہائی سہانی شام تھی ۔بچے کھیل رہے تھے،مرد ملکی حالات پر لا حاصل تبصروں اور تذکروں میں اورنوجوان اپنی خوش گپیوں میں مصروف تھے ۔خواتین پردوں کی اوٹ سے جھانک کرایک دوسرے سے مہنگائی اور گھریلو اخراجات کا رونا رو رہی تھیں۔پرندے چہچہا رہے تھے۔ٹھنڈی ہوائیں گنگنا رہی تھیں۔ہر طرف سکون ہی سکون پھیلا ہواتھا کہ اچانک فضا ء میں ایک زور دار چیخ بلند ہوئی۔
سب نے سہم کر آواز کی سمت جانچی اور ماجرا جاننے کی کوشش کی۔معلوم ہوا خالہ بنتِ بھرپور ایکشن میں ہیں اور ان کے ایکشن کے ری ایکشن کی زد پر ہیں لالہ فق خَٹ کُندہ۔
اِس سے پہلے کہ کوئی آگے بڑھ کر لالہ فق کی مدد کو پہنچتا خالہ بنتِ نے لالہ کے دونوں ہاتھوں کو پکڑ کر انھیں ایک گول چکر کھلایا،پھر اپنے آگے دو زانو جھکا کر گھٹنے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے لالہ کے پیٹ میں ایک جڑاؤ گھٹنا عطا کیا۔اُس کے بعد لالہ فق کو اٹھا کر اِس زور سے
ہمسایوں کے چبوترے پر پٹخا کہ موصوف کے اٹھائیس طبق روشن ہوگئے۔ساتھ ہی چبوترے پر موجود گرد وغبار کا صفایا تو ہوا ہی وہاں موجود سینکڑوں چیوٹیاں بھی دارِ فانی کوچ کرگئیں۔۔۔
اب منظر کچھ یوں تھا کہ لالہ فق چبوترے پر چت پڑے تھے اور اُن کا دایاں ہاتھ خالہ بنتِ کی مضبوط اور آہنی گرفت میں تھا۔خالہ نے آؤ دیکھا نہ تاؤلگاتار تھپڑ ،گھونسے ،مکے ،لاتیں سب لالہ کو جڑنے شروع کردیئے ۔کوئی گھونسا منہ پر پڑا،کوئی لات ماتھے پر،کسی نے کمر کو سلامی دی تو کوئی گردن اور پھیپھڑوں کی خدمت میں آداب بجا لائی۔اِ س سے پہلے کہ لالہ سنبھلتے خالہ بنتِ نے انھیں لٹو کی طرح گول گھمایاْ ؑ اور کمر پر ایک پینلٹی اسٹروک دھری۔جس کے سبب لالہ فق گھمن گھیریاں کھاتے ہوئے سیدھے شبو کے ابا کے ریڑھے کے گندے غلیظ پہییوں کے ساتھ سجدہ ریز ہوگئے۔۔۔
شبوکے ابا جو پہلے دن ہی سے لالہ فق کو اپنا داماد بنانے کے چکروں میں تھے،یوں سرِعام اپنے ہونے والے داماد کی دُرگت بنتے دیکھ کر لپک کر مدد کوآئے۔لیکن خالہ بنتِ ٹھہریں جیکی چین کی نانی،شبو کے ابا کے پلپلے پیٹ پر دو فلائنگ ککس رسید کیں،جس سے وہ آٹے کی بوری کی طرح سڑک کے عین بیچوں بیچ کچھ یوں ڈھیر ہوگئے کہ جیسے اب کے اٹھے تو اٹھ ہی جائیں گے۔شبو کے ابا کا حال دیکھ کر اہلِ محلہ کے مدد کو بڑھتے قدم جہاں کے تہاں جم گئے۔۔۔
اِس دھلائی پریڈ کے بعد لالہ فق کا حال انتہائی سنگین اور احوال بگڑم بگڑائی کا اعلیٰ شاہکار بن چکا تھا۔ماتھے پر دائیں جانب ایک وسیع و عریض گھومڑ نکل آیا تھا جس کی سرخی سے یوں لگتا تھا کہ اب لال رنگ کا ڈبا کھلا کہ تب کھلا ۔بائیں جانب نیل کا نشان بھی سانولے ماتھے کی رونق بڑھا رہا تھا۔چہرے اور ہاتھوں پر جا بجا خراشیں موجود تھیں۔کپڑے گرد اور بال شبو کے ابا کے ریڑھے کی مرہونِ منت کیچڑ آلود ہوچکے تھے۔ایک آستین کف سے آدھی اُدھڑ چکی تھی اور کسی ناقدرے کی چھت پر پورے سال لہراتے رہنے کے بعد باقی ماندہ پرچم کی صورت لہلہا رہی تھی،لیکن شاباش ہے لالہ فق کی سگریٹ سے محبت کوجو اب تک ٹوٹی ہوئی حالت ہی میں سہی ،ہونٹوں تلے بے حد احترام سے دبی ہوئی تھی۔۔۔
چند لمحے میسر آنے پر لالہ فق اپنے گھومتے سر کو دونوں ہاتھوں سے تھامتے ہوئے شبو کے ابا کے اس ریڑھے کو سہارا بنا کر کھڑے ہو نے کی کوشش کے متعلق سوچ ہی رہے تھے ،جو خود اگر رسیوں اور کترنوں سے باندھا نہ گیا ہوتا تو بڑا ہی بے سہارا ہوکر اپنے کل پرزہ جات سارے جہاں میں دان کر چکا ہوتاکہ خالہ بنتِ نے عقاب کی طرح جھپٹ کر انھیں گردن سے اِس زور سے دبوچا کہ دوچار مہروں کے کڑکنے کی آواز سنائی دی اور اپنی گرج دار آواز کا جادو جگاتی ہوئی گویا ہوئیں’’ آج تو سگریٹ منہ میں رکھ کر دیا سلائی سلگا لی ہے اگر آئندہ اِس محلے میں سگریٹ لے کر داخل بھی ہوئے تو برا حشر کرونگی۔۔۔‘‘
اتنا فرمان جاری کر کے لالہ کو اپنی آہنی گرفت سے آزاد کیا اور لیفٹ رائٹ کرتی اپنے کاشانۂِ عالیہ میں قدم رنجہ فرما گئیں جبکہ لالہ فق وہیں کسی سوکھے تنکے کی طرح ڈھیر ہوگئے ،جنھیں اہلِ محلہ نے اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا۔۔۔
اب سنا ہے کہ ایک ہفتہ ہسپتا ل میں زیرِ علاج رہنے کے بعد لالہ فق اپنے لئے نیا مکان ڈھونڈ رہے ہیں۔کیونکہ موصوف سگریٹ نوشی ہی

ترک کرسکتے ہیں اور نہ ہی خالہ بنتِ کے ہاتھوں مزید کھاسکتے ہیں ،ٹھڈے اور لاتیں کہ چھٹتی نہیں ہے یہ سگریٹ منہ کو لگی ہوئی۔منہ سے گری تو اُس وقت بھی نہیں تھی جب خالہ کے ہاتھوں دُرگت بن رہی تھی ،سو ایک بار پھر رختِ سفر باندھنے کی تیاریوں میں ہیں کہ
ہیں اور بھی دنیا میں محلے بہت اچھے
!!!!جہاں ہے سگریٹ نوشی کا مزہ ہی کچھ اور۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مامن مرزا
 
Zonish

Active Member
Mar 24, 2012
380
197
43
behad Shandar Tanz o Mazah k piarae me likhi tehreer na sirf Chehray pr muskurahat phailane ka bais bani
Blake sath me Smokin se Bint e Khala ki Smoking se nafrat buraion se bachne ka dars bhi de gai
Andaz e Bayan hamisaha ki tarah rawan or bebak,,,,jumlon me dilchasp tashbehat ne tehreer ka maza dobala kar dia,,,Hame lala Ufaq pr bara tars aya....{(laugh)}
Khosh raho shad abad raho uonhi khobsurat likhti raho or Share karti raho...............................
 
zoonia

TM Star
Jul 1, 2012
1,216
1,073
163
hyeeeeeeeeeeee ufaq sahib ki dhulai kia shandar andaaz main ki hai yai khala binat lgta koi gama pehlwan type ki cheez hain:))waisi pidddddddddddddi kia khoobsoorat andaz- byan hai tumhara bohet maza aya per kr likhti reho share b krti reho khush reho
 
Qawareer

میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے
VIP
Sep 1, 2010
22,663
10,941
1,113
Hahaha{(moc)}
kya durgat banai hai bichare ki..
ap ka andaz-e-bayan boht umdah hai,urdu boht achi hai apki,jese kitabon me mushkil aur khalis urdu likhi hoti hai ..
aur manzar nigari b:-bd mashaAllah
 
whiteros

'"The queen of kindness''
Super Star
Dec 20, 2011
10,936
3,866
1,313
hmmmmmmmm nice but faq uncle ki pitai kuchh ziyaaaaaad lambi ho gai datwaz thora boring
 
  • Like
Reactions: zoonia

Mamin Mirza

Active Member
behad Shandar Tanz o Mazah k piarae me likhi tehreer na sirf Chehray pr muskurahat phailane ka bais bani
Blake sath me Smokin se Bint e Khala ki Smoking se nafrat buraion se bachne ka dars bhi de gai
Andaz e Bayan hamisaha ki tarah rawan or bebak,,,,jumlon me dilchasp tashbehat ne tehreer ka maza dobala kar dia,,,Hame lala Ufaq pr bara tars aya....{(laugh)}
Khosh raho shad abad raho uonhi khobsurat likhti raho or Share karti raho...............................
آھم آھم
کھولوں پول
لالہ پرنالہ۔۔۔۔
تو زندگی ویسے بھی بہت مختصر ہوگئی ہے،کیا ضروری ہے کہ اسے یون لمحہ لمحہ اپنے ہی ہاتھوں ختم کیا جائے۔۔۔۔۔؟
!بہت نوازش لالہ،اس قدر حوصلہ افزائی اور سراہنے کے لئے۔۔۔
!!!دعاؤں کے لئے جزاک اللہ۔۔۔۔[DOUBLEPOST=1342098157][/DOUBLEPOST]
hyeeeeeeeeeeee ufaq sahib ki dhulai kia shandar andaaz main ki hai yai khala binat lgta koi gama pehlwan type ki cheez hain:))waisi pidddddddddddddi kia khoobsoorat andaz- byan hai tumhara bohet maza aya per kr likhti reho share b krti reho khush reho
چونی باجی،
{()|dddd اگلی باری تیری ہے،تیار رہنا۔۔۔۔
;) بہت شکریہ پڑھنے پسند کرنے اور سراہنے کے لئے،گھر کی مرغی
[DOUBLEPOST=1342098258][/DOUBLEPOST]
lambi lambi stories likhna mushkil kaam hai ...in nutshell anything which bring smile on myface i luv that :)
ahaan,
thats means,
my writing brings simle on your face,
that sounds greattttttttttttttt,:)
thanks for reading and visiting..................!!!!
[DOUBLEPOST=1342098489][/DOUBLEPOST]
kya durgat banai hai bichare ki..​
ap ka andaz-e-bayan boht umdah hai,urdu boht achi hai apki,jese kitabon me mushkil aur khalis urdu likhi hoti hai ..​
aur manzar nigari b:-bd mashaAllah​
ہاہاہاہاہاہا
یہ یہاں مجھے دوسری بار سننے کو مل رہا ہے کہ میری اردو کتابوں جیسی ہے ویسے تو ساری زندگی ہی کمپلیمنٹ ملتا رہا ہے کہ میری اردو مختلف ہے۔۔۔۔
جواب وہی ہے میرا،اماں ابا نے بچپن سے مطالعے کی عادت ڈالی تھی جو تاحال برقرار ہے،سب اسی کی مرہونِ منت ہے اور باقی اساتذہ کی دی ہوئی تعلیم۔۔۔
بہت بہت بہت نوازش لڑکی،میری تحریر پڑھنے پسند کرنےاور سراہنے کے لئے،خوش رہو ہمیشہ کامیاب رہو،آمین
 
zoonia

TM Star
Jul 1, 2012
1,216
1,073
163
آھم آھم
کھولوں پول
لالہ پرنالہ۔۔۔۔
تو زندگی ویسے بھی بہت مختصر ہوگئی ہے،کیا ضروری ہے کہ اسے یون لمحہ لمحہ اپنے ہی ہاتھوں ختم کیا جائے۔۔۔۔۔؟
!بہت نوازش لالہ،اس قدر حوصلہ افزائی اور سراہنے کے لئے۔۔۔
!!!دعاؤں کے لئے جزاک اللہ۔۔۔۔[DOUBLEPOST=1342098157][/DOUBLEPOST]
چونی باجی،
{()|dddd اگلی باری تیری ہے،تیار رہنا۔۔۔۔
;) بہت شکریہ پڑھنے پسند کرنے اور سراہنے کے لئے،گھر کی مرغی
[DOUBLEPOST=1342098258][/DOUBLEPOST]
ahaan,
thats means,
my writing brings simle on your face,
that sounds greattttttttttttttt,:)
thanks for reading and visiting..................!!!!
hyeeeeeeeee mer gai seedha bol na agli durgat mairi hai oiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiii mer gai bchaooooooooooo is khatoon say mujay hahahahahaha apart from mzak jani i will wait for this ..or yai lala ko na ab bhabi he btaain gi a k main abhi kaan bherti hun unkay k sab say pehlay yai kaam he kerain a kr
 
Mamin Mirza

Active Member
hmmmmmmmm nice but faq uncle ki pitai kuchh ziyaaaaaad lambi ho gai datwaz thora boring
so you means to say k aik thapar mar kar kaha jata k aainda smooking na karna,
ahaan
ok,then aap jab likho tou aisay hi likhna,have no objection.
thansk for visit my writing....!!!!
[DOUBLEPOST=1342099126][/DOUBLEPOST]
hyeeeeeeeee mer gai seedha bol na agli durgat mairi hai oiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiii mer gai bchaooooooooooo is khatoon say mujay hahahahahaha apart from mzak jani i will wait for this ..or yai lala ko na ab bhabi he btaain gi a k main abhi kaan bherti hun unkay k sab say pehlay yai kaam he kerain a kr
hahahahahaha
abey dar nahi
mar ja,{(laugh)}
yeah,you will find your selffffffffffff very interesting chawanni baji,;):p
aur naswar lala ko tou ab sudharna hi hoga,{}{43r5
 
  • Like
Reactions: Zonish and zoonia

zoonia

TM Star
Jul 1, 2012
1,216
1,073
163
so you means to say k aik thapar mar kar kaha jata k aainda smooking na karna,
ahaan
ok,then aap jab likho tou aisay hi likhna,have no objection.
thansk for visit my writing....!!!!
[DOUBLEPOST=1342099126][/DOUBLEPOST]

hahahahahaha
abey dar nahi
mar ja,{(laugh)}
yeah,you will find your selffffffffffff very interesting chawanni baji,;):p
aur naswar lala ko tou ab sudharna hi hoga,{}{43r5
aho ....han wo to main hun he interesting :-"
 
  • Like
Reactions: Zonish

Mamin Mirza

Active Member
koi bat nai yu hia na goad main lay laian girnay na daina hahahahahahaha
main tou sab say pehlay tujhe dhaka day kar giranay walon main say hongi,
beta tu mujh par iktefa na karna kabhi zindagi main,{(laugh)}[DOUBLEPOST=1342102337][/DOUBLEPOST]
mashaAllah behtreen andaaz-e-bayaan hai and interesting...

well done and keep sharing
azhad shukriya,
behad nawazish parhnay pasand karnay aur sarhanay k liye......!!!
 
  • Like
Reactions: Zonish and yoursks

whiteros

'"The queen of kindness''
Super Star
Dec 20, 2011
10,936
3,866
1,313
so you means to say k aik thapar mar kar kaha jata k aainda smooking na karna,
ahaan
ok,then aap jab likho tou aisay hi likhna,have no objection.
thansk for visit my writing....!!!!
[DOUBLEPOST=1342099126][/DOUBLEPOST]{}{43r5
ap ne khud likhi kia
maqsad burai krna nai tha
ap ko bura laga to SORRY
 
  • Like
Reactions: Zonish

whiteros

'"The queen of kindness''
Super Star
Dec 20, 2011
10,936
3,866
1,313
i wrote my name in the last,
See,Mamin Mirza.....!
its mine writing..!!
bura nahi mana,aap k eitraz ka jawab diya hai sirf......!
ooo ......,,mazah andaz GREAT hai ..............,,maine shayad dehan nai kia us tarf ................,,baqi to bahat achhi thi............,,chalen ap ne jawab dia is l liy THANKS :)
 
  • Like
Reactions: Zonish

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
Dilchasp andaaz,,Dilchasp alfazz! :-bd
muje ye alfaz parh k wo kahani yaad aa gai,,"Chacha chakhan ne tasweer taangi" aise hi dilchasp alfaz istamal hote thay chacha chakkan waali kahanio may bhi!:p
Keep it up:-bd
 
Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
!!!سلگائی جو دیا سلائی تو میری کُٹ اُس نے لگائی۔۔۔۔۔۔
نام تو اُن کا بنتِ سلیمہ تھا لیکن محلے بھرمیں مشہور وہ آپا بنتِ کے نام سے تھیں اور بچوں کی خالہ بنتِ۔بڑی ہی سخت مزاج خاتون تھیں۔ایسی کڑک دار آواز میں بات کرتیں کہ جیسے الفاظ کو کلف لگا رکھا ہو۔صوم و صلوٰۃ کی پابند ایسی کہ اگر اُن کا بس چلتا تو پورے محلے کو ڈنڈے مار مار کر راہِ راست پر لے آتیں۔اصول پسند اور حق کہنے والی،ہاں مگر کسی کے ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت کرنا ہرگز بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔پورے محلے میں بس ایک ہی پابندی عائد کر رکھی تھی،سگریٹ نوشی پر۔محلے کا کوئی بوڑھا ،جوان مجال ہے کہ سگریٹ سلگا لے،پینا تو دور کی بات ہے۔۔۔
محلے بھر میں کسی کو دم نہیں بھرنے دیتی تھیں اور اگر کوئی کبھی بھولے سے یہ نادانی کرنے کی گستاخی کرتاتو اپنے ہی ہاتھوں مونسپلٹی کے ہسپتا ل میں کئی ہفتوں کے لئے بستر اپنے نام لکھواتا۔
محلے کی ساز گار فضا میں اچانک ایک نووارد کا نزول ہوا۔موصوف اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ شہر کے کسی دوسرے حصے سے یہاں منتقل ہوئے تھے کیونکہ کرائے دار بھی خانہ بدوش ہوتے ہیں اور اُن کے نصیب میں بھی آج یہاں ،کل وہاں در در کی خاک چھاننا ہی لکھا ہوتا ہے۔
محترم نے آ تے ہی گھر کے صدر دروازے پر اپنے نام لالہ اُفق علی خٹک کی تختی آویزاں کی ۔یوں اہلِ محلہ نے جناب کے نامِ نامی اسمِ گرامی سے بخوبی واقفیت حاصل کی۔گھر میں بہت زیادہ افراد نہیں تھے۔بس لالہ افق علی اور اُن کے بڑے بھائی تھے،جن میں سے بڑے بھائی کے اہل و عیال موجود تھے جبکہ خود موصوف تاحال آزادی کی سانسیں بڑے ہی اطمینان سے نہ صرف بھر رہے تھے بلکہ کھا پی بھی رہے تھے ،سکھ کی روٹی اور چین کا شربت۔
محلے کے شرارتی بچوں نے مل کر محترم کا نام لالہ فق خَٹ کُندہ رکھ دیا،کیونکہ دِکھتے بھی کچھ فق سے تأثرات کے ساتھ ہی تھے۔نووارد ہونے کی وجہ سے موصوف اہلِ محلہ خصوصاََ خالہ بنتِ اور اُن کی پابند ئِ سگریٹ نوشی سے اور اہلیانِ محلہ موصوف کی عادات و اطوار سے قطعی ناواقف تھے۔۔۔
ایک انتہائی سہانی شام تھی ۔بچے کھیل رہے تھے،مرد ملکی حالات پر لا حاصل تبصروں اور تذکروں میں اورنوجوان اپنی خوش گپیوں میں مصروف تھے ۔خواتین پردوں کی اوٹ سے جھانک کرایک دوسرے سے مہنگائی اور گھریلو اخراجات کا رونا رو رہی تھیں۔پرندے چہچہا رہے تھے۔ٹھنڈی ہوائیں گنگنا رہی تھیں۔ہر طرف سکون ہی سکون پھیلا ہواتھا کہ اچانک فضا ء میں ایک زور دار چیخ بلند ہوئی۔
سب نے سہم کر آواز کی سمت جانچی اور ماجرا جاننے کی کوشش کی۔معلوم ہوا خالہ بنتِ بھرپور ایکشن میں ہیں اور ان کے ایکشن کے ری ایکشن کی زد پر ہیں لالہ فق خَٹ کُندہ۔
اِس سے پہلے کہ کوئی آگے بڑھ کر لالہ فق کی مدد کو پہنچتا خالہ بنتِ نے لالہ کے دونوں ہاتھوں کو پکڑ کر انھیں ایک گول چکر کھلایا،پھر اپنے آگے دو زانو جھکا کر گھٹنے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے لالہ کے پیٹ میں ایک جڑاؤ گھٹنا عطا کیا۔اُس کے بعد لالہ فق کو اٹھا کر اِس زور سے
ہمسایوں کے چبوترے پر پٹخا کہ موصوف کے اٹھائیس طبق روشن ہوگئے۔ساتھ ہی چبوترے پر موجود گرد وغبار کا صفایا تو ہوا ہی وہاں موجود سینکڑوں چیوٹیاں بھی دارِ فانی کوچ کرگئیں۔۔۔
اب منظر کچھ یوں تھا کہ لالہ فق چبوترے پر چت پڑے تھے اور اُن کا دایاں ہاتھ خالہ بنتِ کی مضبوط اور آہنی گرفت میں تھا۔خالہ نے آؤ دیکھا نہ تاؤلگاتار تھپڑ ،گھونسے ،مکے ،لاتیں سب لالہ کو جڑنے شروع کردیئے ۔کوئی گھونسا منہ پر پڑا،کوئی لات ماتھے پر،کسی نے کمر کو سلامی دی تو کوئی گردن اور پھیپھڑوں کی خدمت میں آداب بجا لائی۔اِ س سے پہلے کہ لالہ سنبھلتے خالہ بنتِ نے انھیں لٹو کی طرح گول گھمایاْ ؑ اور کمر پر ایک پینلٹی اسٹروک دھری۔جس کے سبب لالہ فق گھمن گھیریاں کھاتے ہوئے سیدھے شبو کے ابا کے ریڑھے کے گندے غلیظ پہییوں کے ساتھ سجدہ ریز ہوگئے۔۔۔
شبوکے ابا جو پہلے دن ہی سے لالہ فق کو اپنا داماد بنانے کے چکروں میں تھے،یوں سرِعام اپنے ہونے والے داماد کی دُرگت بنتے دیکھ کر لپک کر مدد کوآئے۔لیکن خالہ بنتِ ٹھہریں جیکی چین کی نانی،شبو کے ابا کے پلپلے پیٹ پر دو فلائنگ ککس رسید کیں،جس سے وہ آٹے کی بوری کی طرح سڑک کے عین بیچوں بیچ کچھ یوں ڈھیر ہوگئے کہ جیسے اب کے اٹھے تو اٹھ ہی جائیں گے۔شبو کے ابا کا حال دیکھ کر اہلِ محلہ کے مدد کو بڑھتے قدم جہاں کے تہاں جم گئے۔۔۔
اِس دھلائی پریڈ کے بعد لالہ فق کا حال انتہائی سنگین اور احوال بگڑم بگڑائی کا اعلیٰ شاہکار بن چکا تھا۔ماتھے پر دائیں جانب ایک وسیع و عریض گھومڑ نکل آیا تھا جس کی سرخی سے یوں لگتا تھا کہ اب لال رنگ کا ڈبا کھلا کہ تب کھلا ۔بائیں جانب نیل کا نشان بھی سانولے ماتھے کی رونق بڑھا رہا تھا۔چہرے اور ہاتھوں پر جا بجا خراشیں موجود تھیں۔کپڑے گرد اور بال شبو کے ابا کے ریڑھے کی مرہونِ منت کیچڑ آلود ہوچکے تھے۔ایک آستین کف سے آدھی اُدھڑ چکی تھی اور کسی ناقدرے کی چھت پر پورے سال لہراتے رہنے کے بعد باقی ماندہ پرچم کی صورت لہلہا رہی تھی،لیکن شاباش ہے لالہ فق کی سگریٹ سے محبت کوجو اب تک ٹوٹی ہوئی حالت ہی میں سہی ،ہونٹوں تلے بے حد احترام سے دبی ہوئی تھی۔۔۔
چند لمحے میسر آنے پر لالہ فق اپنے گھومتے سر کو دونوں ہاتھوں سے تھامتے ہوئے شبو کے ابا کے اس ریڑھے کو سہارا بنا کر کھڑے ہو نے کی کوشش کے متعلق سوچ ہی رہے تھے ،جو خود اگر رسیوں اور کترنوں سے باندھا نہ گیا ہوتا تو بڑا ہی بے سہارا ہوکر اپنے کل پرزہ جات سارے جہاں میں دان کر چکا ہوتاکہ خالہ بنتِ نے عقاب کی طرح جھپٹ کر انھیں گردن سے اِس زور سے دبوچا کہ دوچار مہروں کے کڑکنے کی آواز سنائی دی اور اپنی گرج دار آواز کا جادو جگاتی ہوئی گویا ہوئیں’’ آج تو سگریٹ منہ میں رکھ کر دیا سلائی سلگا لی ہے اگر آئندہ اِس محلے میں سگریٹ لے کر داخل بھی ہوئے تو برا حشر کرونگی۔۔۔‘‘
اتنا فرمان جاری کر کے لالہ کو اپنی آہنی گرفت سے آزاد کیا اور لیفٹ رائٹ کرتی اپنے کاشانۂِ عالیہ میں قدم رنجہ فرما گئیں جبکہ لالہ فق وہیں کسی سوکھے تنکے کی طرح ڈھیر ہوگئے ،جنھیں اہلِ محلہ نے اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا۔۔۔
اب سنا ہے کہ ایک ہفتہ ہسپتا ل میں زیرِ علاج رہنے کے بعد لالہ فق اپنے لئے نیا مکان ڈھونڈ رہے ہیں۔کیونکہ موصوف سگریٹ نوشی ہی
ترک کرسکتے ہیں اور نہ ہی خالہ بنتِ کے ہاتھوں مزید کھاسکتے ہیں ،ٹھڈے اور لاتیں کہ چھٹتی نہیں ہے یہ سگریٹ منہ کو لگی ہوئی۔منہ سے گری تو اُس وقت بھی نہیں تھی جب خالہ کے ہاتھوں دُرگت بن رہی تھی ،سو ایک بار پھر رختِ سفر باندھنے کی تیاریوں میں ہیں کہ
ہیں اور بھی دنیا میں محلے بہت اچھے
!!!!جہاں ہے سگریٹ نوشی کا مزہ ہی کچھ اور۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مامن مرزا

hahaha,,, hadd ker di aapa ny,,,{(laugh)} jiyo aap jiyo {(clapping)}

very nice sharing:)
 
Top