(سیاسی شعور) آپ کس کو ووٹ نہ دیں

  • Work-from-home

deewan

Newbie
May 4, 2015
17
2
153
ووٹ ایک اہم ذمہ داری ہے! اس ذمہ داری کو بہتر سے بہتر طریقے سے ادا کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔ اس فریضے کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے نمائندے کے انتخاب میں پوری کوشش کی جائے کہ وہ آپ کی نمائندگی کا اہل ہو۔ اس بروشر میں بعض ان وجوہات کا ذکر ہے جن کی وجہ سے کوئی امیدوار آپ کے ووٹ کا اہل نہیں بنتا۔
آپ کا ووٹ ایک گواہی ہے۔ گواہی سچی ہونی چاہیے۔
آپ کا ووٹ ایک وکالت نامہ ہے۔ آپ کا وکیل اہل ترین انسان ہونا چاہیے۔

آپ کا ووٹ ایک سفارش ہے۔ سفارش ہمیشہ کسی اچھے انسان کی کرنی چاہیے۔

اگر آپ نے صحیح گواہی نہیں دی یا صحیح شخص کو اپنا وکیل نہیں بنایا یا ایک اچھے انسان کی سفارش نہیں کی تو آپ اس کے پورے ذمہ دار ہیں اور قیامت میں اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں۔
------------------------------------------------------------------------------------------------
• وہ امیدوار جو بڑے بڑے گناہوں (زنا، شراب خوری، سود خوری وغیرہ) میں ملوث ہے اس کو ووٹ دینا اپنی دنیا اور آخرت دونوں خراب کرنا ہے۔
• وہ امیدوار جو دین کے ضروری اعمال (نماز، روزہ وغیرہ) سے غافل ہو اس کو اپنا نمائندہ بنانا گناہ میں شریک ہونا ہے۔
• وہ امیدوار جس کی پارٹی کا مقصد مذہبی نفرت پھیلانا ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ اس کو ناکام بنانا آپ کا دینی فرض ہے۔
• وہ امیدوار جس کی پارٹی صوبائیت اور عصبیت کی دعوت دیتی ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ ایسی پارٹیاں لڑاؤ اور حکومت کرو کے اصول پر کام کرتی ہیں۔ اس کو ناکام بنانا آپ کا دینی فرض ہے۔
• وہ امیدوار جس نے کبھی پاکستان کے خلاف کوئی بیان دیا ہو یا وہ ایسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو جو نظریہ پاکستان کے خلاف سوچ رکھتی ہے، چاہے وہ ہزار معذرتیں پیش کرے، اس کو بالکل ووٹ نہ دیں۔
• وہ امیدوار جس کو کسی بھی جرم میں عدالت سے سزا ہو چکی ہو اس کو ووٹ بالکل نہ دیں۔
• وہ امیدوار جس کی اپنے علاقے میں شہرت اچھی نہ ہو اس کو ووٹ نہ دیں۔ ایسے امیدوار سے اچھی امید لگانا عقلمندی نہیں ہے۔
• وہ امیدوار جو اپنے مخالفوں کے لیے گندی اور بازاری زبان استعمال کرتا ہو اس کو قطی ووٹ نہ دیں۔ اچھے اخلاق اچھا مسلمان ہونے کی علامت ہے۔
• وہ امیدوار جس پر مالی بدعنوانیوں یا کسی اور جرم میں عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں اس کو اپنا ووٹ دینے سے بچیں۔ ایسے لوگ منتخب ہو کر اپنا اثر و رسوخ اپنے جرائم چھپانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
• وہ امیدوار جو بیک وقت دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے اس کو ووٹ ہرگز نہ دیں۔ ایسے امیدوار کا ایک ہی مقصد ہے، صرف انتخابات میں کامیابی۔ آپ اس کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے!
• وہ امیدوار جو آپ کے علاقے سے پہلے بھی منتخب ہوا اور کوئی کام نہیں کیا اس کو اپنا ووٹ دوبارہ دینا بیوقوفی ہے۔ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا!
• وہ امیدوار جو پہلے بھی دو بار الیکشن میں ہار چکا ہو اس کو ووٹ نہ دیں۔ ایسا امیدوار عادی سیاستدان ہے جس کا مقصد اپنی ذات کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔
• وہ امیدوار جو تعلیمی اعتبار سے بہت کم ہو یا ان پڑھ ہو اس کو ووٹ قطعی نہ دیں۔
• وہ امیدوار جس کے آمدنی کے ذرائع معلوم نہ ہوں اس کو ووٹ نہ دیں۔ صرف چور اور لٹیرے ہی اپنے ذرائع آمدنی چھپاتے ہیں۔
• وہ امیدوار جو موروثی اور خاندانی سیاستدان ہو اس کو اپنا ووٹ دینا عقلمندی نہیں۔ ایسا امیدوار صرف اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیتا ہے۔ خدمت اس کا مقصد نہیں ہوتا۔
• وہ امیدوار جس کی بیوی، بچے اور بھائی وغیرہ بھی انتخابات میں کھڑے ہیں آپ کے ووٹ کا حق دار نہیں۔ خاص طور پر جب یہ مختلف پارٹیوں سے کھڑے ہوئے ہیں۔ ایسے لوگ صرف پیسے اور منصب کے بھوکے ہوتے ہیں۔
• ایسی پارٹی کا امیدوار جو ایک علاقے یا صوبے تک محدود ہو اس کو ووٹ نہ دیں۔ امیدوار ایسی پارٹی سے ہو جس کے امیدوار پورے پاکستان کے ہر صوبے سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہوں۔
• وہ امیدوار جو اپنی حفاظت کے لیے باڈی گارڈ رکھنے پر مجبور ہو اس کو بھی ووٹ قطعی نہ دیں۔ جو اپنی جان کے خوف میں مبتلا ہو وہ اپنے حلقے میں کبھی آنا جانا نہیں کر سکے گا۔ آپ کا اس سے خدمت کی توقع لگانا نادانی ہے۔
• ایسی پارٹی کا امیدوار جس کی قیادت کے قول و فعل میں تضاد ہو اس کو اپنی نمائندگی کا حق بالکل نہ دیں۔
• وہ امیدوار جس نے اپنا سرمایہ ملک سے باہر رکھا ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ اس کو پاکستان سے کوئی تعلق نہیں!
• وہ امیدوار جس کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت بھی ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے الیکشن میں کھڑا ہوا ہے۔
--------------------------------------------------------
آپ بھی ووٹر آگہی کے اس کام میں حصہ لیں۔ اس پیغام کو آگے بڑھائیں۔ اپنے عزیزوں دوستوں تک اس پیغام کو پہنچائیں۔
 

Attachments

  • Like
Reactions: Untamed-Heart

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
aap ki batain 100% drust hain
mgr
hamari bad qismati yeh hai keh aisa umeedwar shayad hi koi siasat main nazar aye :(
 
Top