وزیراعلیٰ شہباز شریف کی شاہدرہ آمد،اپنے ڈرائیور کے گھر جاکر بیٹی کی شادی پر مبارکباددی
لاہور( تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف شاہدرہ میں اپنے ڈرائیور محمد جاوید کے گھر گئے ۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے محمدجاوید اور اہل خانہ کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔