عجائبات عالم۔۔۔۔۔۔ قدیم دور کے سات عجوبے &#174

  • Work-from-home

Baazigar

TM Star
Oct 9, 2009
2,441
1,735
113
37
Nawabshah
آپ نے اکثر عجائبات عالم کا نام تو سنا ھوگا۔ دنیا میں سات عجوبے ھیں بلکہ کہنا مناسب ھوگا کہ سات عجوبے تھے۔ اب صرف ایک ھی باقی رہ گیا ھے باقی امتداد زمانہ کا شکار ھو گئے ھیں۔​

اس معاملے میں بعض لوگوں کا اختلاف ھے جیسے کچھ لوگ آگرہ کے تاج محل کو اور دیوار چین کو عجائب عالم میں شمار کیا جاتا ھے۔لیکن میں اس ضمن میں یہ کہونگا کہ جو سات عجوبے ھیں وہ قدیم ادوار سے متعلقہ ھیں ۔ اسکے بعد کچھ عجوبے ھیں جنہیں وسطی زمانے کے عجوبے کہا جاتا ھے۔ اور پھر اسی طرح کچھ عہد حاضر کے عجوبے ھیں۔ وسطی زمانے کے عجائب میں سے ایک عجوبہ پیسا ٹاور بھی ھے جو کہ ٹیڑھا ھے۔ ان کے باری میں پھر کبھی شئیرنگ کرونگا فی الحال آپ یہ دیکھیں اور زمانہ قدیم کے انسان کی ذھانت کی داد دیجئیے۔ بے شک اللہ تبارک و تعالی نے انہیں کثیر علم سے نوازا تھا۔​

1. The Pyramids of Egypt are three pyramids at Giza, outside modern Cairo. The largest pyramid, built by Khufu (Cheops), a king of the fourth dynasty, had an original estimated height of 482 ft (now approximately 450 ft). The base has sides 755 ft long. It contains 2,300,000 blocks; the average weight of each is 2.5 tons. Estimated date of completion is 2680 B.C.
اھرام مصر دراصل تین اھرام ھیں ۔ ان میں سب سے بڑا اھرام مصر کے فراعنہ خاندان کے چوتھے فرعون " خوفو" کا ھے اسکی اصل بلندی چار سو بیاسی فٹ تھی مگر چوٹی کا حصہ ٹوٹنے سے اب اسکی بلندی صرف چارسو پچاس فٹ رہ گئی ھے ۔ اسکی تعمیر میں تقریبا دس لاکھ بڑے بڑے پتھر استعمال کئے گئے ھیں جن میں سے ھر ایک کا اوسط وزن اڑھائی ٹن ھے​

اس لحاظ سے اس ایک اھرام کا وزن دو ارب پچاس کروڑ کلو گرام بنتا ھے۔ اور جدید سائنس آج بھی یہ راز حل کرنے میں ناکام ھے کہ انہوں نے یہ اھرام کیسے بنائے؟ اسکے لیئے تعمیر ھونے والے پتھر کیسے لائے گئے۔ اور اتنی بلندی تک پتھر پہنچائے گئے۔​



2. The Hanging Gardens of Babylon were supposedly built by Nebuchadnezzar around 600 B.C. to please his queen, Amuhia. They are also associated with the mythical Assyrian queen Semiramis. Archeologists surmise that the gardens were laid out atop a vaulted building, with provisions for raising water. The terraces were said to rise from 75 to 300 ft.
بابل کے معلق باغات ۔۔۔۔ یہ باغات چھ سو قبل مسیح میں مشہور تاریخی شہر بابل کے فرمانروا نے اپنی ملکہ کے لئے بنائے تھے۔ دور سے دیکھنے پہ یہ باغات ھوا میں معلق دکھائی دیتے تھے اس نسبت سے انہیں بابل کے معلق باغات بھی کہا جاتا ھے۔ تاریخ میں انکا ذکر ملتا ھے ۔​

مگر انکا وجود اب ناپید ھو چکا ھے۔​



3. The Statue of Zeus (Jupiter) at Olympia was made of gold and ivory by the Greek sculptor Phidias (5th century B.C.). Reputed to be 40 ft high, the statue has been lost without a trace, except for reproductions on coins.
زیوس دیوتا کا مجسمہ​

اولمپیا میں بنایا گیا جیوپیٹر یا زیوس دیوتا کہ یہ مجسمہ خالص سونے اور ھاتھی دانت سے بنایا گیا تھا۔ اسے ایک یونانی مجسمہ ساز فیڈیس نے پانچویں صدی قبل مسیح میں بنایا تھا۔ آج اس مجسمہ کے آثار کچھ تاریخی سکوں پر تصویروں کی صورت میں دیکھے جا سکتے ھیں جبکہ اصل مجسمہ پراسرار طور پر بنا کوئی ثبوت چھوڑے غائب ھو چکا ھے۔​



4. The Temple of Artemis (Diana) at Ephesus was begun about 350 B.C., in honor of a non-Hellenic goddess who later became identified with the Greek goddess of the same name. The temple, with Ionic columns 60 ft high, was destroyed by invading Goths in A.D. 262.
آرٹیمس کا مندر ۔۔۔۔۔ اسکی تعمیر تین سو پچاس قبل مسیح میں شروع کی گئی، یہ ایک غیر یونانی دیوی ڈیانا کی یاد میں بنایا گیا تھا۔ اس مندر کے ستونوں کی لمبائی ساٹھ فٹ بلند تھی۔اسے دو سو بیاستھ صدی عیسوی میں گوتھ نامی ایک قوم نے تباہ کر دیا۔




5. The Mausoleum at Halicarnassus was erected by Queen Artemisia in memory of her husband, King Mausolus of Caria in Asia Minor, who died in 353 B.C. Some remains of the structure are in the British Museum. This shrine is the source of the modern word mausoleum.
ھیلیکارنسس کا مقبرہ ۔۔۔۔۔ یہ ملکہ آرٹی میسیا نے اپنے مرحوم شوھر شاہ موسولس کی یاد میں بنایا تھا۔ جو کہ تین سو تریپن قبل مسیح میں وفات پا گیا تھا۔ اس مقبرے کی کچھ باقیات انگلینڈ کے عجائب گھروں میں دیکھی جا سکتی ھیں۔ یہی معبد جدید طرز تعمیر میں تعمیر کئیے گئے معبدوں کی بنیاد سمجھا جاتا ھے۔​



6. The Colossus at Rhodes was a bronze statue of Helios (Apollo), about 105 ft high. The work of the sculptor Chares, who reputedly labored for 12 years before completing it in 280 B.C., it was destroyed during an earthquake in 224 B.C.
اپالو دیوتا ( رھوڈس) کا مجسمہ ۔۔۔۔۔ چیرس نامی ایک مجسمہ ساز کی تخلیق یہ مجسمہ تقریبا ایک سو پچاس فٹ بلند تھا۔ یہ مجسمہ دو سو چوبیس قبل مسیح میں ایک زلزلے کی نذر ھو گیا۔​




7. The Pharos (Lighthouse) of Alexandria was built by Sostratus of Cnidus during the 3rd century B.C. on the island of Pharos off the coast of Egypt. It was destroyed by an earthquake in the 13th century.
اسکندریہ کا لائٹ ھاوس ۔۔۔ تیسری صدی عیسوی میں بنایا گیا یہ لائٹ ھاوس یونان کے ساحل پرجزیرہ فروس پر بنایا گیا تھا جسے تیرھویں صدی عیسوی میں ایک زلزلے نے تباہ کر دیا۔

 
Top