امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی آخری تصنیف سے
لوگوں سے محبت اللہ تعا لی کی عبا دت سے روکتی ہے بلکہ لوگوں سے تعلقات ان کے مسائل میں الجھنا شر اور ہلاکت میں ڈال دیتا ہے حضر ت حاتم اصم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے عوام سے پانچ چیزوں کو طلب کیا
لیکن پانے سے محرو م رہا۔
١-میں نے ان سے اطاعت اورزہد کا مطالبہ کیا مگر وہ میرا مطالبہ پورا نہ کر سکے-
٢-میں نے کہا اگر یہ نہیں کر سکتے تو اس کےحصول میں میری معاونت کرو تو وہ ایسا بھی نہ کر سکے-
٣-میں نے کہا اگر میں ان چیزوں (اطا عت اور زہد)کو حاصل کر لوں تو تم مجھ سے راضی رہو گے تو وہ اس بات پر بھی
راضی نہ ہوئے-
٤-میں نے کہا مجھے ان کے حاصل کرنے سے روکنا بھی مت لیکن وہ رو کنے سے بھی باز نہ آئے-
٥-میں نے کہا کہ مجھے ایسی چیزوں کی طرف نہ بلانا جو اللہ کی ناراضگی کا سبب ہوں وہ میرے اس مطالبے پر بھی پورا نہ اتر سکے-
جب میرا ایک مطالبہ بھی لوگوں سے پورا نہ ہوا تو میں ان کو چھوڑ کر اپنے نفس کو سنوارنے کی طرف متوجہ ہو گیا-