مسکرا کر وہ محبت کی سزا دیتے ہیں

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
مسکرا کر وہ محبت کی سزا دیتے ہیں
زہر میں تھوڑا سا امرت بھی ملا دیتے ہیں

اپنا افسانہ غم ان کو سنا دیتے ہیں
باتوں ہی باتوں میں ہر بات بتا دیتے ہیں

شب غم کاش چراغوں کو بجھا دے کوئی
شعلگی دل کی یہ کچھ اور بڑھا دیتے ہیں

اجنبی مجھ کو سمجھتے ہیں بھری محفل میں
ایک حقیقت کو وہ افسانہ بنا دیتے ہیں

وہ کبھی غیر سمجھتے ہیں مگر ہم پھر بھی
جانے کیوں دل کی ہر ایک بات بتا دیتے ہیں

زندگی بس یونہی کٹتی ہے غزالہ اپنی
خود بھی ہنستے ہیں کبھی ان کو رلا دیتے ہیں
( بشکریہ : غزالہ انور )
۔
 
Top