مناجات
دل مغموم کو مسرور کر دے
دل بے نور کو پرنور کر دے
فروزاں دل میں شمع طور کر دے
یہ گوشہ نور سے معمور کر دے
مرا ظاہر سنور جائے الہی
میرے باطن کی ظلمت دور کردے
مئے وحدت بلا مخمور کر دے
محبت کے نشے میں چور کر دے
نہ دل مائل ہو میرا ان کی جانب
جنہیں تیری ادا مغرور کردے
ہے میری گھات میں خود نفس میرا
خدایا اس کو بے مقدور کر دے
دل مغموم کو مسرور کر دے
دل بے نور کو پرنور کر دے
فروزاں دل میں شمع طور کر دے
یہ گوشہ نور سے معمور کر دے
مرا ظاہر سنور جائے الہی
میرے باطن کی ظلمت دور کردے
مئے وحدت بلا مخمور کر دے
محبت کے نشے میں چور کر دے
نہ دل مائل ہو میرا ان کی جانب
جنہیں تیری ادا مغرور کردے
ہے میری گھات میں خود نفس میرا
خدایا اس کو بے مقدور کر دے