مہربانی کی مہک

  • Work-from-home

yushaa

Newbie
Jun 5, 2013
15
15
3
Edmonton
مہربانی کی مہک
----------------------

پچھلے دنوں میری والدہ سے ملنے پرانے محلے کی کچھ خواتین آئیں- میں انکو پہچان نہیں سکا تھا- مگر جب میری والدہ

نےانکا

تعارف کرایا تو میں انہیں پہچان گیا-

چودہ پندرہ برس پہلے یہ سب چھوٹی چھوٹی بچیاں تھیں- مگر اب ماشااللہ یہ تینوں بڑی ہو گئی تھیں اور ان میں سے ایک کی شادی اور دوسری کی منگنی ہو چکی تھی-

میں اگرچہ انھیں نہیں پہچانتا تھا مگر وہ سب مجھے پہچان گئی تھیں-

انھوں نے مجھے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو میں انھیں اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر گھمایا کرتا تھا-

مجھے یاد آگیا کہ یہ میری طالب علمی کا زمانہ تھا- میں نے نئی نئی موتر بائیک خریدی تھی- میں اپنے خاندان کے چھوٹے بچوں کو اپنی موٹرسائیکل پر گھمایا کرتا تھا- ایسے میں وہ مجھے اپنے دروازے پر کھڑی ہوکر حسرت بھری نظروں سے دیکھتی تھیں کیوں کہ ان کے گھر میں کسی کے پاس موٹر بائیک نہ تھی- انکی معصوم سی خواہش کو پورا کرنے کے لیے میں انہیں بھی اپنے ساتھ لے جایا کارتا تھا-

میرے لیے یہ ایک معمولی سی بات تھی- مگر محبت اور مہرنانی کی یہ بات انہیں ایک طویل عرصے بعد بھی یاد رہی- اس کا سبب یہ ہے کہ انساب نہ نفرت کو بھول پاتا ہے نہ محبت اور مہربانی کو فراموش کر پاتا ہے-خاص کر جب یہ مہربانی بغیر کسی وجہ اور سبب کے کی جائے-

آج ہمارے معاشرے میں لوگوں کے دکھ بہت بڑھ گئے ہیں- اسکا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ہم نے چھوٹی چھوٹی مہربانیاں کرنی چھوڑ دی ہیں- ہم نہیں جانتے کہ ہماری ایک مسکراہٹ

،ایک درگزر، ہمدردی کا ایک کلمہ، مہربانی کا ایک عمل چاہے کتنا بھی چھوٹا لگے کبھی چھوٹا نہیں ہوتا-
یہ عمل ایک کمزور اور محروم انسان کے دل میں ہمارا وہ عکس قائم کرتا ہے جو مدتوں نہیں بھلایا جاتا- یہ عکس کبھی ایک انسان تک نہیں رکتا بلکہ روشنی بن کر دوسروں میں منتقل ہوتا رہتا ہے-

انسان اس مہربانی سے دوسروں کے
ساتھ مہربانی کرنا سیکھتا ہے - یہاں تک پورا معاشرہ محبت کے پھولوں سے مہک اٹھتا ہے-

مصنف : ابو یحیٰی
 
  • Like
Reactions: Hoorain

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!

impressive
Keep writing :-bd
 
Top