کسی روز تنہا ملو تو بتائیں

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
کسی روز تنہا ملو تو بتائیں
یہ تھوڑا سا جیون
ادھورا سا موسم

یہ رنگوں کی چاہت
گلابوں کی حسرت

یہ روشن سویرے
یہ مدھم اندھیرے

کسی روز تنہا ملو تو بتائیں

خیالوں کی راہیں
چمکتی نگاہیں

وفائیں نبھانا
ادائیں دکھانا

یہ اک سلسلہ ہے
مگر فاصلہ ہے

اگر جان جاؤ تو احساس رکھنا
اِسے راز رکھنا

کرو ایک وعدہ
بنا لو ارادہ

کہ احساس کرلو
وہی بات کرلو

ہماری محبت تمہاری ادائیں
کسی روز تنہا ملو تو بتائیں
 
Top