’بھارتی ہیں تو کیا ہوا ۔۔ دیوانے تو ہم بھی ہیں ‘

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,580
7,435
913
بھارتی کرکٹر بھی پاکستان سپر لیگ کےبخار میں مبتلا۔ بھارتی معروف کرکٹر پشاور زلمی کا دیوانہ نکلا، آخری معرکے میں حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ پی ایس ایل فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقابلے میں پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ایک بہترین ایونٹ ہے اور پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کے ماتھے کا جھومر جوپورے ٹورنامنٹ میں چھائی رہی اور اچھا کھیل پیش کیا انہیں امید ہے کہ پشاور زلمی فائنل میں بھی اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے آخری معرکہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ سٹارز سونم کپور ، نرگس فخری، سنجے کپور اور ادیتیا پنچولی بھی پشاور زلمی کے فائنل جیتنے کی امید کا اظہار کر چکے ہیں۔
 
  • Like
Reactions: duaabatool
Top