2nd Test Pk Vs. Sa

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
کہتے ہیں ہونی کو کون ٹال سکتا ہے- یہ بات اچھی طرح سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے دماغ میں بیٹھ گئی ہے- جس کا دل جس طرح چاہے کھیلے کوچ کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے- پاکستانی بورڈ کو بھی اس سے کوئی مطلب نہیں ہے کہ کوچ ٹیم کی بہتری کے لئے کیا کررہا ہے
-
جنوبی افریقن ٹیم کی مثال سامنے ہے- انھوں نے پہلے ٹیسٹ میں بالنگ کوچ کو تندیل کرنے میں ذرا تاخیر نہیں کی تھی- مگر افسوس ہمارا بورڈ اتنا ذمہ دار نہیں ہے- ان کی سیاست تو بس اپنی کرسی بچانے تک محدود ہے- کس طرح عدالتی حکم سے بچا جاسکتا- حکومت کو اپنے مہرے پالنے سے غرض ہے- اپنے منظور نظر کو نوازنا زیادہ ہے اہم ہے یا آئین و قانون کی حکمرانی- جواب آپ سب جانتے ہیں
-
سنچری میکر خرم منظور اور یونس خان اور اظہرعلی کی وکٹ پر کیا رونا‘ کہ ایسا تو ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے- لیکن لیگ اسپنر عمران طاہر کی پانچ وکٹیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کررہی ہیں
-
مجھے پہلے ہی سےاس بات کا دھڑکا تھا کہ ایک میچ کی جیت ان کو آپے سے باہر نہ کردے‘ مگر افسوس کوچ اور کپتان نے اس بات کی ذرا پرواہ نہ کی- اب بھی وقت ہے کہ پلاننگ کی جائے‘ میچ کا پانسہ پلٹا جا سکتا ہے- یہ میچ ڈرا کی طرف نہیں جائے گا- اس کا فیصلہ ہار یا جیت کی شکل میں ہوگا- کوچ صاحب خدا کے لئے پلاننگ کرو یہ مت سوچو کہ جو ہونا ہےہوجائے- مینوں کی---​
 
  • Like
Reactions: Chocolate_Hero
Top