ہے ناااااااااا۔۔۔۔۔۔پھر وہی، موت
۔
کیوی بھیا اب سمجھایا ہے اسے۔۔اب نہیں کرتی یہ ایسے۔
۔ بھیا۔۔۔آپ کو پتہ یہ پاگل ہو گئی ہے ۔
بالکل دماغ گھوم گیا ہے اس کا بیٹھے بیٹھے رونے لگ جاتی اور کبھی بالکل ٹھیک ہو جاتی اور پتہ ڈاکٹر کہتے کہ اس ذہنی حالت آہستہ آہستہ ٹھیک ہو گی ۔۔۔۔ وہ خود بھی کوشش کرتی ہے کہ سب ٹھیک رہے پر اچانک سے اچانک سے وہ بہت پریشان ہو جاتی ہے۔۔۔ ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ ابھی شکر کریں کہ یہ لڑکی پہلے ہی مضبوط اعصاب کی تھی ورنہ جتنا ریکور ہوئی ہے اتنا بھی مشکل تھا ۔۔ پتہ اسے سیلینوفوبیا بھی ہو گیا تھا۔۔ حیرت ہے نا جو لڑکی چاند کو اتنا پسند کرتی ہو ۔۔اداس اداس چاند جسے بہت بھاتا ہو اسے ہی سیلینوفوبیا۔پر چاند کی پسندیدگی نے ہی اس کو اپنے اس اموشن کو قابو کرنے میں مدد دی۔۔ اب وہ ٹھیک ہے ۔۔پر اب بہت سارے دوسرے مسئلے جو ٹھیک نہیں ہو رہے۔ہارٹ اشو، نروس سسٹم، کلاٹنگ اشو۔۔۔اور پتہ نہیں کیا کیا اس کو نیند بھی نہیں آتی۔۔ آنکھیں بند کرنے سے گھبراتی ہے ۔پتہ پاگل ہو گئی ہے یہ ۔۔بالکل۔۔۔ کل ایک دم میں چھوٹی سی بات پہ سب سے ناراض ہو کے اتنی رات میں خود ڈرائنگ روم جا کے رونے لگی۔آنکھیں سوجھ گئیں۔۔۔ سبھی لوگ اسے ایسے لگیں جیسے وہ اجنبی ہیں اپنے بھیا کے کہنے پہ بھی وہ اپنے روم میں نہیں گئی۔۔ پھر بابا جان نے بچوں کی طرح بہلا کے منایا۔۔۔ پھر تھوڑی دیر بعد طبیعت ٹھیک ہو گئی۔۔ آپ کو پتہ ہے انجیلا بہت بری ہے۔۔گھر والے سب پیار کرتے اس سے۔۔پر یہ کبھی کبھی ان کی بھی بات نہیں مانتییہ نا پاگل ہو جاتی ہے کبھی۔۔۔۔ ۔یہ بالکل اچھی نہیں ہے ہم اس سے ناراض ہیں۔۔ہم تو نہیں بولتے انجیلا سے ۔