Ab Aisi Shikasta Kashti Par Sahal Ki Tamanna Kon Karey?(moin Ehsan Jazbi)

  • Work-from-home

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!

مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے
یہ دنیا ہو یا وہ دنیا اب خواہشٍ دنیا کون کرے

جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھی
اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے

جو آگ لگائ تھی تم نے اس کو تو بجھایا اشکوں نے
جو اشکوں نے بھڑکائ ہے اس آگ کوٹھنڈا کون کرے

دنیا نے ہمیں چھوڑا 'جذبی' ہم چھوڑ نہ دیں کیوں دنیا کو
دنیا کو سمجھ کر بیٹھے ہیں اب دنیا دنیا کون کرے
 
Top