agar koi mujh se poochega!(Farhat abbas shah)

  • Work-from-home

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
اگر کوئ مجھ سے پوچھے گا

کہ میری سب سے بڑی خواہش کیا ہے

تو میں اسے بتاؤں گا

کہ میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ

مجھے ایک اور زندگی ملے ۔ ۔ایک طویل زندگی

اور میں آخری دم تک

ایک ایک کے چرنوں میں بیٹھ کر

اور ہاتھ جوڑ جوڑ کر بنتی کروں

سو سو حیلوں،بہانوں سے ۔ ۔ ۔اس کو مناؤں

اور ایک ایک سانس اس کی پوجا میں بتاؤں

جس جس کا میں نے اپنی موجودہ زندگی میں دل توڑا

اور جس جس کی آنکھیں

کبھی لمحہ بھر کو بھی میری وجہ سے نمناک ہوییں ۔ ۔

فرحت عباس شاہ
 
Top