ankhun ki khoobsorti

  • Work-from-home
Dec 11, 2008
932
510
0
dammam
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لیے آپ مندرجہ زیل نسخوں میں سے کوئی بھی نسخہ آزما سکتی ہیں۔
1۔ آنکھوں کے نیچے حلقوں والی جگہ پر آہستہ آہستہ روغن زیتون یا روغن بادام کی مالش کریں۔
2۔ کچا کھیرا کچل کر اس کی دو پوٹلیاں بنا لیں اور پھر سیدھے لیٹ کر یہ پوٹلیاں پندرہ بیس منٹ تک آنکھوں پر رکھیں۔
3۔ کھیرا کاٹ کر پوٹلی باندھے بغیر بھی آنکھوں پر رکھنا مفید ہے۔
4۔ ہلکے قہوے سے آنکھوں کو دھوئیں یا استعمال شدہ چائے کی پتی کی پوٹلیاں بنا کر آنکھوں پر چند منٹ کے لیے رکھیں۔ سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے۔
5۔ کچے دودھ کے جاگ کو آنکھوں کے اوپر اور نیچے لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد دھو لیں روزانہ استعمال سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور ہو جائیں گے۔
آنکھوں میں چمک اور ٹھنڈک کے لیے مندرجہ زیل تراکیب پر عمل کیجیے۔
1۔ کبھی کبھی سرسوں کا تیل کانوں میں ڈالنا چاہیے اس سے آنکھوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔
2۔ کچی گاجریں بینائی تیز کرتی ہیں۔
3۔ خالص شہد آنکھوں میں لگانے سے آنکھوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔
4۔ سبزہ اور ہریالی آنکھوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ شبنم کے قطرے آنکھوں کے اوپر لگانے سے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔
5۔ برف کی ٹکور کرنے سے آنکھوں کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے اور آنکھوں کی لالی بھی دور ہو جاتی ہے۔​
 
Top