Asaan Nahi Hota ..!

  • Work-from-home

Manxil

BEiNg SiNglE is My ATtITUde
Super Star
May 7, 2012
13,831
2,488
913
مُحبت میں بُہت آساں نہیں ہوتا
کسی کے ہِجر کو
اپنے جُنوں کے باب میں تسلیم کر لینا
وفا کی خُوشبوؤں کی نیکیاں تقسیم کر لینا
بدن پر پاؤں رکھتی پیاس سے بے حال بھی رہنا
اسے تسخیر کر لینا
دلِ برباد کا اِن وحشتوں میں بھی
بکھرتے حوصلے تعمیر کر لینا
بُہت آساں نہیں ہوتا
سُلگتے خیمہِ شب میں
بُہت گہری اُداسی کی گُزرتی ساعتوں میں
سُر خ آنکھوں کے کناروں پر مچلتے آنسوؤں کو
خامشی کے ساتھ پی لینا
شِکستہ روشنی کے سائے میں ہر پَل
کسی کو دُور ہوتے دیکھنا
اور ہونٹ سِی لینا
مُحبت میں بُہت آساں نہیں ہوتا.....
مُحبت میں بُہت آساں نہیں ہوتا
....​
 
Top