السلام و علیکم تفریح میلہ کے ساتھیو
امید ہے کہ آپ سب ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گھر ہو یا دفتر۔۔۔۔ یا پھر کوئی محفل۔۔ ہر جگہ رہنے اور برتاؤ کے کچھ ادب آداب۔ کچھ طور طریقے ہوتے ہیں۔
بالکل ایسے ہی تفریح میلہ کے ممبرز کے لئے بھی کچھ رولز بنائے گئے ہیں جویہاں موجود ہیں۔ ان رولز کا مقصد ہم سب کی بھلائی کو مدِنظر رکھنا ہی ہے۔ قصہ مختصر کہ ان رولز کو ایک بار پھر سے پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
سب کا ایک ہی خلاصہ ہے کہ ایک ممبر دوسرے ممبر کی دل آزاری نہ کرے اپنے الفاظ سے یا اپنے رویے سے۔
اب آتے ہیں اس بات کی طرف
یہ تھریڈ لگانے کا مقصد یہ ہے ہم سب مل جُل کر کچھ ایکٹیوٹیز کریں اور اس فورم کو مزید بہتر اور دلچسپ بنا سکیں۔
تیس جون سالِ رواں تک کا دن مقرر کیا ہے جس کے لئے کچھ لائحہ عمل ہے جو ہم سب مل کر کریں گے۔ تفصیل کچھ یوں ہے۔
نمبر ایک۔۔۔۔تمام ممبرز کی ایکٹیوٹیز پر نظر رکھی جائے گی۔ جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ وہ ماحول کو بہتر بنانے میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔
دوسروں کے ساتھ ان کا رویہ کیسا ہے خوش اخلاقی اور مل جُل کر رہنے کےلحاظ سے
نئے آنے والوں کی کیسے حوصلہ افزائی کرتے ہیں
اور ہم ایسا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ایک ایوارڈ کی صورت کریں گے۔
نمبر دو۔۔۔۔ اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو یہاں رجسٹر کروائیے اور رونق بحال کرنے میں مدد کیجئیے۔یہاں بھی ایک ایوارڈ ان کے لئے منتظر ہے جو سب سے زیادہ نیو ممبرز کو رجسٹر کروائیں گے یا ریفر کریں گے۔ بیسٹ نیو کمرز بھی اپنی ایکٹیوٹیز کے لحاظ سے ایوارڈ حاصل کرنے کے مستحق ہوں گے۔
نمبر تین۔۔۔ آنے والے دنوں میں ہر سیکشن میں مقابلے کروائے جائیں گے جس کی ذمہ داری آپ ہی میں سے اس کی دلچسپی اور رحجان کے مطابق ہو گی۔
نمبر چار۔۔۔۔ تفریح کے ساتھ ساتھ اگر کچھ سیکھنے سکھانے کا موقع بھی مل جائے تو فائدہ اٹھانا چاہئیے۔ صحتمند مزاح برا نہیں البتہ دوسروں کی دل آزاری سے اجتناب ضروری ہے۔
امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ مقابلے ایوارڈز کے ساتھ ساتھ انعامی شکل بھی اختیار کر لیں گے ۔ سب ممبرز کی ایکٹیویٹیز پر منحصر ہے۔
ایوارڈز کی ایک لمبی لسٹ ہے جس پر عمل پیرا ہونے کے لئے تھوڑا ٹائم اور آپ لوگوں کا ساتھ چاہئیے۔ جس کے لئے ہم سب شکر گزار ہوں گے۔
ایک بات جس کا دھیان رکھنا ضروری ہے۔۔۔۔
آپ جو بھی ٹائٹل نام دیتے ہیں اپنے ٹاپک کو۔۔۔۔۔ وہ رومن اردو میں لکھا کریں، چاہے پورا تھریڈ اردو میں ہی کیوں نہ ہو۔
امید کرتے ہیں کہ تھوڑے لکھے کافی سمجھیں گے اور اپنے بھرپور ساتھ اور کوشش سے تفریح میلہ کو بہترین بنانے کی کوشش میں ساتھ دیں گے۔