Aurat Pao'n Ki Joti..?

  • Work-from-home

Manxil

BEiNg SiNglE is My ATtITUde
Super Star
May 7, 2012
13,831
2,488
913
ایک شادی شدہ شخص نے کہا کہ عورت تو پاؤں کی جوتی ہوتی ہے، مرد کو جب بھی اپنے لئے کوئی مناسب نظر آئے بدل لیا کرے۔
سننے والوں نے محفل میں بیٹھے ہوئے ایک کی طرف دیکھا اور پوچھا: اس شخص کی کہی ہوئی اس بات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
اس دانا شخص نے جواب دیا کہ جو کچھ بھی اس شخص نے کہا ، بالکل صحیح کہا ہے۔ عورت جوتی کی مانند ہے اس شخص کے لئے جو اپنے آپ کو پاؤں کی مانند سمجھتا ہے۔

جبکہ عورت ایک تاج کی مانند بھی ہو سکتی ہے مگر اس شخص کے لئے جو اپنےآپ کو بادشاہ کی مانند سمجھتا ہو۔
کسی آدمی کو اس کی کہی ہوئی بات کی وجہ سے کوئی الزام نہ دو، فقط اتنا دیکھ لو کہ وہ اپنے آپ کو اپنی نظروں میں کیسا دیکھ رہا ہوتا ہے
 
Top