hair dandruff

  • Work-from-home
Dec 11, 2008
932
510
0
dammam
سر میں اگر خشکی ہو تو اس سے نہ صرف بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں، بال بے رونق اور کمزور ہو جاتے ہیں بلکہ چہرے پر مہاسے بھی نکلنے لگتے ہیں۔ اس لیے سر کی خشکی دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ خشکی دور کرنے کے چند نسخے یہ ہیں۔
1۔ ناریل اور سرسوں کا تیل ہم وزن ملا کر نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے بالوں میں لگائیں۔
2۔ لسی سے سر دھونے سے بھی خشکی دور ہو جاتی ہے۔
3۔ ناریل کے تیل میں لیموں کا عرق ملا کر بالوں میں لگائیں۔
4۔ سرسوں کا تیل نکلواتے وقت سنگترے کے چھلکے بھی شامل کر دیں۔ اس طرح جو تیل برآمد ہو اسے خشک بالوں میں لگانے سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں، مضبوط اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔
5۔ مہندی میں لیموں کے قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں پھر ایک گھنٹہ بعد سر دھو لیں، خشکی ختم ہو جائے گی۔
6۔ دہی میں ناریل پیس کر ملا لیں۔ سر دھونے سے آدھا گھنٹہ پہلے بالوں میں اچھی طرح لگائیں، پھر بال دھو لیں۔ خشکی سے نجات مل جائے گی۔

 
Top