NET ki duniya..small luv story..

  • Work-from-home
Sep 8, 2009
7,895
5,402
0
England-Deep Darkness
تیری زلفوں سے جدائی تو نہیں مانگی تھی
قید پیار مانگا تھا رہائی تو نہیں مانگی تھی


میں نے کیا جرم کیا آپ خفا ہو بیٹھے
پیار مانگا تھا رہائی تو نہیں مانگی تھی

میرا حق تھا تیری آنکھوں کی جھلکتی محفل
چیز اپنی تھی پرائی تو نہیں مانگی تھی

سلمان بیٹا کیا بات ہے میں دیکھ رہی ہوں کچھ دنوں سے تو اداس ہے کیا بات میرا بچہ بتا مجھے
کچھ نہیں مما
دیکھ میں تیری ماں ہی نہیں تیری دوست بھی ہوں بتا بیٹا کیا بات دکھ بتانے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں میں بہت دنوں سے تیری حالت دیکھ رہی ہوں ماں ہوں تیری تیرا دکھ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا
مما کیا بتائوں آپ کو مجھے نیٹ پر ایک لڑکی ملی تھی میں ابھی اس سے اپنا پیار اپنی چاہت صحیح طرح بتا بھی نہیں سکا کہ وہ چھوڑ کے چلی گئی میں نہیں جانتا وہ کون تھی دیکھنے میں کیسی تھی بس مختصر سا تعارف ہوا تھا
مما میں بہت بھلانے کی کوشش کرتا ہوں لیکن نہیں بھول پاتا اسے مجھے اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے اس کی تصویر جو میرے دل نے کھینچی ہوئی ہے سامنے آ جاتی ہے میری سمجھ سے باہر ہے کہ میں اسے کیسے سمجھائوں کہ میں کتنی محبت کرتا ہوں اس سے
کیا تیری اس سے بات ہوئی تھی
ہاں مما بات ہوئی تھی بس اتنی کہ میں نے دوستی کا کہا اس نے قبول کر لی پھر ہماری بات چلتی رہی پھر میں اس سے محبت کا اقرار کرنا چاہتا تھا مجھے سمجھ نہیں آہا تھا کہ میں کیسے اسے کہوں کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں میں نے اس سے اظہار کرنے کے لیئے ایک جھوٹ کا سہارا لیا ابھی وہ جھوٹ چل ہی راہا تھا کہ اس نے اظہار کر دیا پھر میں نے اسے بتا دیا کہ میں تم سے یہ جھوٹ بول رہا ہوں
تمہیں پانے کے لیئیے حاصل کرنے کے لیئے بس میرے اس جھوٹ کو جو میں نے اسے پانے کے لیئے بولا اسے اس نے دھوکے کا نام دے کر چلی گئی اپنی مجبوریاں کھول کر میرے سامنے رکھ دی میں نے بہت کہا اسے کہ محبت میں بہت طاقت ہوتی تم میرا ساتھ دو ہم مل کر ہر مشکل منزل طے کر لیں گے
اب اسے میں کہاں تلاش کرو کیسے سمجھائوں اسے کہ یہ سب میں نے اسے پانے کے لیئے کیا تھا اس سے اظہار محبت کے لیئے کیا تھا
دیکھ بیٹا یہ نیٹ کی لڑکیوں پہ بھروسہ نہیں کرتے اب تونے اسے دیکھا نہیں جانتا نہیں کون ہے کیسی ہے اور اس کے لیئے تو اتنا پریشان ہو رہا ہے
نہیں مما وہ ویسی لڑکی نہیں تھی جو میرے دل میں اس کی تصویر بنی ہے میں یقین سے کہ سکتا ہوں وہ ویسی ہی ہوگی اور مما محبت چہرے دیکھ کر نہیں دل دیکھ کر شخصیت دیکھ کر سیرت دیکھ کر کی جاتی ہے
ہمم یہ تو تو سوچتا ہے نہ کیا پتہ اس کے دل میں کچھ اور ہو کہ پتہ نہیں تو کیسا ہے کیا کرتا ہے تو اس کے معیار کے مطابق نہ ہو
لیکن مما اسے مجھ سے اس طرح رشتہ تو نہیں توڑنا چاہیئے تھا میرا قصور کیا ہے میں نے اسی کی خاطر اسے پانے کے لیئے جھوٹ بولا اور اس نے اسے دھوکے کا نام دے دیا وہ مجھ سے رابطہ رکھتی مین اسے ہر بات سمجھاتا کچھ اس کی مانتا کچھ اپنی منواتا لیکن وہ ایک پل میں سب کچھ چھوڑ کر چلی گئی

تو تو یہی دیکھ لے کہ اگر اسے تجھ سے محبت ہوتی تو وہ تجھے اس طرح تنہا اور تڑپتا چھوڑ کر جاتی

لیکن مما مجھے تو اس سے محبت ہے نا

تو تو کیا کرے گا اس محبت کا جو ایک طرفہ ہو اب تو جانتا نہیں اسے کون ہے کہاں ہے تو ایسے تڑپ تڑپ کر کیوں ظلم کرتا ہے اپنے آپ پر دنیا میں لڑکیوں کی کمی ہو گئی ہے کیا میں اپنے بیٹے کے لیئے چاند سی دلہن لائوں گی ساری دنیا دیکھے گی میرے بیٹے کی دلہن کیسی ہے



نہیں مما اس جیسی آپ کو نہیں مل سکتی

اف خدایا میں کیا کروں اس لڑکے کا تو تڑپتا رہ ایسے ہی کرتا رہ اس کا انتظار وہ نہیں آنے والی جو تیری چھوٹی سی بات چھوٹے سے جھوٹ کو دیکھ کر چلی گئی وہ تجھ سے کیا پیار کرتی ہو گی

لیکن مما میں تو کرتا ہوں نا اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ بھی کرتی ہے

ہاں ہاں کرتا رہ تو اسے پیار اس طرح کمرے میں خود کو بند کر کے تڑپتا رہ ایسے ہی اپنی شکل دیکھی تونے آئینے میں کیوں جان کا روگ لگا لیا ہے تونے دن دیہاڑ ہے سب لوگ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں اور ایک تو ہے کہ خود کو اندر بند کر کے ایسے سزا دے رہا ہے
تیرا ماموں آیا ہوا ہے باہر تیرا پوچھ ریا تھا میں نے کہ دیا باہر گیا ہوا ہے دوستوں کے ساتھ گھومنے اسے کیا کہتی کہ اس نے خود کو کمرے میں بند کیا ہوا ہے اپنا نہیں تو کچھ ہمارا ہی خیال کر ایک ایک کر کے تیرے سارے دوست عید ملنے آئے ہیں تجھے اور ایک تو ہے کہ کمرے سے باہر ہی نکل رہا کیا کہوں میں لوگوں کو کتنا جھوٹ بولوں ان کو بیٹھا رہ اندر ہی اس کا انتظار کر شاید آسمان سے ٹپک پرے
بیڑہ غرق ہو ان کمپیوٹر اور نیٹ بنانے والوں کا نہ یہ بناتے نی تو اس سے ملتا اور نہ تیری یہ حالت ہوتی ماں ہوں تیری مجھ سے تیری یہ حالت نہیں دیکھی جاتی

اللہ یا تو تجھے ہدایت دے دے کہ تو اسے بھول جائے یا اسے ہدایت دے دے کہ تجھے اپنا لے ۔ آمین ثم آمین
 

babar87

Newbie
Nov 12, 2009
126
69
0
36
Arisha kahin ye sab kuch tumhara hi tu nahi kia dhara{}{456..jaldi se wapis aao aur us larke se kaho...I LOVE U BABAR...MAA KI DUAIN LE..JANAT KI HAWAIN AAIN GI TERI TARAF..{(yahoo12)}
 
Top