News Pakistan Super League Logo.....

  • Work-from-home

Azeyy

•´¯`•» RuDleSS AzeYY «•´¯`•
VIP
Aug 17, 2012
12,084
5,479
513
lahore
اکستان سپر لیگ کے لوگو کی نقاب کشائی کردی گئی ہے۔ پی سی بی کو امید ہے کہ چھبیس مارچ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ذریعہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا سفر شروع ہوگا۔



پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی نقاب کشائی لاھور میں کی گئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ڈی جی جاوید میانداد، لیگ کے ایم ڈی سلمان سرور بٹ اور ایڈوائزر ہارون لورگاٹ شریک تھے۔ بھارت میں ہونیوالی انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر اس ٹی ٹوئنٹی لیگ کا نام پاکستان سپر لیگ ہوگا، جو چھبیس مارچ سے شروع ہوگی۔ امکان ہے کہ لیگ کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔



ابتداء میں پاکستان سپر لیگ میں پانچ ٹیٕمیں حصہ لیں گی جنہیں تین سال میں بڑھا کر آٹھ کردیا جائیگا۔ ہر ٹیم میں چھ غیر ملکی اور دس مقامی کھلاڑٰٰی شامل کئے جائینگے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ سے پاکستان میں نہ صرف کرکٹ کو فروغ دیا جائیگا بلکہ اس سے ملک میں بین
الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی
3849_284780948311863_2131795372_n.jpg
 
  • Like
Reactions: attiya and EruMM
Top