Shadiyan Hi Shadiyan

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
مبارک ہو مبارک ہو

شادی کے لڈو کھانے والا پچھتاتا ہے یا نہیں مگر باراتی ہمیشہ مزے ہیں رہتا ہے- اور آج کل صحافیوں کے بھی مزے ہی مزے ہیں- چٹخارے والی خبریں انھیں بیٹھے بٹھائے ہی مل رہی ہیں- کتنے سیاستدان کنوارے ہیں‘ کتنے طلاق شدہ‘ اور کتنے پے در پے شادیاں رچا رہے ہیں- ایک خالص ذاتی معاملہ کو خبر بنانے کا کمال کوئی ان سے سیکھے- انہیں اخلاقی اقدار کے پائمال ہونے سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ہے-
ہمارے سیاستدانوں کو قوم کی فکر بہت ہوتی ہے- وہ اسے خوش کرنے کی کاوش میں لگے رہتے ہیں- قوم کو نوید مسرّت سنانے کہ شوق میں کبھی ڈالر کا ریٹ ڈاؤن کرتے ہیں- تو کبھی شادیوں کی خبریں لگواتے ہیں-
ایک پچھتر سالہ سیاستدان نے پیتی سالہ خاتون سے شادی رچا لی- یہ خبر سن کر پیتی پنچر کی ماری اس قوم کو خوشی کی خبر مل گئی- اس طرح کی اور بھی خوشخبریاں پائپ لائن میں موجود ہوں گی- کہتے ہیں کہ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ-
یہ قوم بھی کسی عبداللہ سے کم نہیں ہے- اس کو دیوانہ بنانے کے کئی نسخے ہمارے سیاستدانوں کے پاس موجود ہیں- آج کل ٹی وی پر دوسری شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ہر کوئی بقراط بنا ہوا ہے- ان بقراطو کا مقصد صرف یہ ہے کہ اسلام پر حرف زنی کر سکیں- لیکن جان لو اللہ کے قانون کی حکمت‘ اللہ جانتا ہے
-​
 
Top