Soratul lail

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
desktop-islamic-wallpapers.jpg
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
سُوۡرَةُ اللیْل

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ (١) وَٱلنَّہَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ (٢) وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ (٣) إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ (٤) فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ (٥) وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ (٦) فَسَنُيَسِّرُهُ ۥ لِلۡيُسۡرَىٰ (٧) وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ (٨) وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ (٩) فَسَنُيَسِّرُهُ ۥ لِلۡعُسۡرَىٰ (١٠) وَمَا يُغۡنِى عَنۡهُ مَالُهُ ۥۤ إِذَا تَرَدَّىٰٓ (١١) إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ (١٢) وَإِنَّ لَنَا لَلۡأَخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ (١٣) فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارً۬ا تَلَظَّىٰ (١٤) لَا يَصۡلَٮٰهَآ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى (١٥) ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ (١٦) وَسَيُجَنَّبُہَا ٱلۡأَتۡقَى (١٧) ٱلَّذِى يُؤۡتِى مَالَهُ ۥ يَتَزَكَّىٰ (١٨) وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ ۥ مِن نِّعۡمَةٍ۬ تُجۡزَىٰٓ (١٩) إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ ٱلۡأَعۡلَىٰ (٢٠) وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ (٢١

سورة اللیْل
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھاجائے (۱) اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو (۲) اوراس کی قسم کہ جس نے نر و مادہ کوبنایا (۳) بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے (۴) پھر جس نے دیا اور پرہیز گاری کی (۵) اورنیک بات کی تصدیق کی (۶) تو ہم اس کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دیں گے (۷) اورلیکن جس نے بخل کیا اوربے پرواہ رہا (۸) اور نیک بات کو جھٹلایا (۹) تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کر دیں گے (۱۰) اوراس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گھڑے میں گرے گا (۱۱) بے شک ہمارے ذمے راہ دکھانا ہے (۱۲) اور بے شک ہمارے ہی ہاتھ میں آخرت بھی اور دنیا بھی ہے (۱۳)پس میں نے تمہیں بڑھکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے (۱۴) جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہوگا (۱۵) جس نے جھٹلایا اورمنہ موڑا (۱۶) اوراس آگ سے وہ بڑا پرہیز گار دور رہے گا (۱۷) جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ وہ پاک ہو جائے (۱۸) اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے (۱۹) وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے (۲۰) اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا (
 
Top