SriLankan Team par Attack ka Mulzim Arrest

  • Work-from-home

Don

Administrator
Mar 15, 2007
11,035
14,651
1,313
Toronto, Ca
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویْ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام زبیر عرف نیک محمد ہے اور اس کا تعلق پنجابی طالبان نامی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
لاہور پولیس کے سربراہ پرویز راٹھور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر جو حملہ ہوا تھا اس میں سات ملزمان کے ملوث تھے اور پولیس کے پاس ان ملزمان کے بارے میں مکمل معلومات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملہ کا ماسٹر مائنڈ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان عرف رانا حنیف ہے جو سابق صدر پرویز مشرف کے طیارے پر راکٹوں سے حملہ کرنے کے واقعہ میں بھی ملوث ہے۔
خیال رہے کہ تین مارچ کو لاہور میں قذافی سٹیڈیم سے کچھ دور لبرٹی چوک میں اس بس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جو سری لنکن ٹیم کے ارکان کو سٹیڈیم لے جارہی تھی۔اس واقعہ میں سری لنکن ٹیم کے سات کھلاڑی زخمی ہوئے جبکہ چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
لاہور کے سی سی پی او نے بتایا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزموں کی منصوبہ بندی ٹیم کو اغوا کرنے کی تھی۔
پرویز راٹھور کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے والے جن سات ملزموں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے ان سب کا تعلق پنجابی طالبان سے ہے جس کے امیر کا نام فاروق ہے۔ انہوں نےمزید بتایا کہ ملزموں میں سے ایک سمیع اللہ عرف اعجاز ہے جو ننکانہ صاحب کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں جو دو رکشے استعمال ہوئے وہ اسی شخص نے خریدے تھے۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزموں میں عدنان ، اجمل ، فاروق اور عمر عرف عبدالوہاب شامل ہیں۔
پرویز راٹھو کے مطابق یہ ملزماں وزیر ستان میں روپوش ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ جس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اس نے ٹریفک وارڈن تنویر پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کیا تھا۔
پولیس نے گرفتار کیے جانے ملزم زبیر عرف نیک محمد کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور اس نے بتایا کہ وہ ڈی جی خان کا رہنا والا ہے اور اس واقعے سے دو دن پہلے لاہور آیا تھا ۔ملزم کے مطابق لاہور میں وہ منصورہ میں رہا اور اسے ملزم عقیل نے اسلحہ فراہم کیا تھا۔
دو مارچ کو سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے شدت پسند حملے کے سلسلے میں ہونے والی یہ پہلی گرفتاری ہے۔
 

Don

Administrator
Mar 15, 2007
11,035
14,651
1,313
Toronto, Ca

سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے والوں کا تعلق پنجابی طالبان نامی تنظیم سے ہے: لاہور پولیس کے سربراہ پرویز راٹھور
 
Top