تمام قارئین دیکھ سکتے ہیں کہ پوسٹ نمبر ٣٨ میں میں نے ناصر بھائی کی ایک ایک بات کا الگ الگ جواب دیا اور پوسٹ نمبر ٥٢ میں بھی...مگر انہوں نے میری کسی بات کا جواب دینے کہ بجاۓ یہ کہا کہ اگر کوئی سنجیدہ ہو تو یہ جواب دیں گے ورنہ نہیں اور ہر پوسٹ میں انکا یہی جواب تھا
تو ناصر بھائی مجھے یہ بتایے کہ ہم نے اتنی پوسٹس میں آپ سے کوئی مذاق کیا تھا یا کوئی لطیفہ وغیرہ سنایا تھا؟؟؟
جان بوجھ حق تسلیم نہ والوں کا کوئی علاج نہیں ہے اور حق پر ڈٹا رہناوالا سوالوں سے نہیں گھبراتا اگر آپ حق پر ہیں تو کیوں نہیں دیتے ہمارے سوالوں کے جوابات؟؟؟؟
میرا آپ سے سوال تھا کہ :
آپ نے جن لاکھوں اربوں مسلمان جن میں دنیائے اسلام کے جید مفسرین کرام ، محدثین کرام ،شارحین کرام ،ائمہ کرام شامل ہیں کا ذکر آپ نے کیا یہ بتا دیجیے کہ وہ سب حنفی دیوبندی تھے یا حنفی بریلوی؟؟؟؟
اور آپ نے اپنی زیادہ تر پوسٹ میں میرے لیے کم عقل کم فہم جیسے الفاظ کا کثرت سے استمال کیا ہے، مجھے واقعی بڑی ہنسی آتی ہے ایک مقلد کی زبان سے ایسے الفاظ سن کر، اگر چہ آپ میرے لیے طنزیہ طور پر استمال کیے مگر آپ کی زبان سے بہت مزاحیہ لگتے ہیں ایسے الفاظ.....ہاں اگر آپ اپنے جیسے کسی مقلد بھائی کے لیے یہ الفاظ استمال کرتے تو بات سمجھ بھی آتی،
اور ایک اور بات یہ کہ آپ اپنی پوسٹ میں دعا کرتے ہیں
" الله تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے"
مجھے بتادیجیے کہ اس دعا میں آپ کون سے دین کی سمجھ مانگ رہے ہیں الله سے؟؟؟
قرآن اور حدیث سے ہٹ کر بھی کچھ دین ہے؟؟؟
کیوں کہ بقول آپ مقلدین دین کے کہ دین کو ہم سے زیادہ آئمہ کرام نے سمجھا ہے، اور ہم دین کو نہیں سمجھ سکتے
اب آپ اس گفتگو کو جھگڑا سمجھ رہے ہیں تو ہم کیا کہ سکتے ہیں..اور جیسا کہ ہم نے کہا کہ حق پر ڈٹا رہنے والا انسان کبھی سوالوں سے نہیں گھبراتا اگر آپ حق پر ہیں تو ہمارے سوالوں کے جوابات دیجیےجس طرح ہم نے آپ کہ ہر سوال کا جواب دیا ہے
...