kal hi dekhi thi maine b dono videos,,quite confusing...“مذہبی اسکالر” کی ٹوپی پہن کر، آج تحریف دین کی جارہی ہے- مسلمانوں کا المیہ یہ کہ وہ ان لوگوں کے مقلّد بنے ہوئے ہیں- یہ نام نہاد مولوی جو کچھ بھی بیان کردیں مسلمان اسی کو دین سمجھتے ہیں-
ابھی پچھلے دنوں کی بات ہے، کہ ایک مولوی نے، ایک اداکارہ کے لئے دین کی تعلیم کے برعکس، مجرم کو سزا دینے کی بجائے، اس سے محبت کا نظریہ پیش کیا تھا- اس اداکارہ پر توہیں مذہب کا مقدمہ چل رہا تھا اور انٹرنیٹ پر ان مولوی صاحب کی اس ادکارہ کے ہمراہ تصویر اور ان کی تقریر بار بار چلائی جارہی تھی- شکر ہے عدالت متاثر نہ ہوئی، اور مجرمین کو سزا سنادی گئی- ان میں سے ایک مجرم کو اعلیٰ حکومتی حکام کی مدد سے دبئی فرار کروادیا گیا ہے-
ابھی حال ہی میں ان مولوی کے ایک اور شاگرد نے ام مومینین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماء کی توہین کا جرم کیا ہے- وہ اہانت حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماء کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں-
اب جنید جمشید نے اعلانیہ توبہ کرلی اللہ رب العزت اس کی توبہ قبول فرمائے آمین اور اس کو حق کی طرف ہدایت دے آمین- البتہ علماء کرام پر یہ حق بنتا ہے کہ وہ مسلمانوں کو بتائیں کہ اہانت صحابہ کاجرم کرنے بعد معافی مانگنے سے عدالت عدالت معاف کرسکتی ہے یا وہ سزا دینے کی پابند ہے-.
طارق جمیل نے بات گول مول کی ہے اسے واضح طور پر بتانا چاہئے اس طرح کے بیان پر ریاست کو کیا کرنا چاہئے- نیز تبلیغی جماعت میں یہی قصہ ایک مولوی نے بیان کیا تھا میں نے خود سنا ہے- تبلیغی جماعت والے قصے کہانیوں پر چلتے ہیں انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہئے- اس طرح کے قصے سنا کر وہ گمراہی پھیلا رہے ہیں-
بنوری ٹاؤن کے مفتی نعیم صاحب نے بھی جنید جمشید کی معافی کو سپورٹ کیا ہے- بنوری ٹاؤن ایک معتبر مدرسہ ہے انہیں جیند جمشید کی حمایت کرنے سے پہلے یہ سوچنا چاہئے کہ انہوں نے اپنی قبر میں جانا ہے- اگر اس طرح کی ہرزہ سرائی اور بعد میں معافی قبول کئے جانے کو وطیرہ بنا لیا گیا تو آئیندہ بھی لوگ میں انٹر نیٹ پر اپنی مقبولیت کے لئے ایسی حرکات شروع کردیں گے، چلو مشہوری ہوجائے گی، بعد میں معافی مانگ لیں گے- بلکہ آنسوؤں کے ساتھ رو رو کر معافی مانگ لیں گے، اس طرح ان کی ریٹنگ اور بڑھ جائے گی-
میں بنوری ٹاؤں پر دیوبندی کی سپورٹ کا الزام نہیں لگارہا ہوں، مگر ان کو جواب دینا ہوگا کہ جب شائستہ لودھی معافی مانگ رہی تھی تو بنوری ٹاؤن، ان کی مدد کو کیوں نہیں آیا تھا؟
cant say anything,,but its true agar is tara mafi maangne se maafi maan lena sahi hay to phir shaista lodhi ki b manni cahiye thi cauz wo to phir aalim-e-deen nhi hain magar ye to tableeghi jamat ka hissa hain..
i can just say,,Agar Junaid jamsed ki niyat sahi thi to Allah tala inki madad frmayain aameen