میرے دِل میرے مسافر

  • Work-from-home

Guriya_Rani

❥❥ღ ☆º ❥❥SuB Ki LaAdAli GuRiYa❥❥ღ ☆º ❥❥
VIP
Oct 18, 2013
24,325
8,905
1,313
میرے دِل میرے مسافر
ہوا پھر سے حکم صادِر

کہ وطن بدر ہوں ہم تم

دیں گلی گلی صدائیں

کریں رُخ نگر نگر کا

کہ سُراغ کوئی پائیں

کسی اور نامہ بر کا

ہر ایک اجنبی سے پُوچھیں

جو پتہ تھا اپنے گھر کا

تمہیں کیا کہوں کہ کیا ہے

شبِ غم بُری بلا ہے

ہمیں یہ بھی تھا غنیمت

جو کوئی شمار ہوتا

ہمیں کیا بُرا تھا مرنا

اگر ایک بار ہوتا

سرِ کوئے ناشنایاں

ہمیں دِن سے رات کرنا

کبھی اِس سے بات کرنا

کبھی اُس سے بات کرنا

تمہیں کیا کہوں کہ کیا ہے

شبِ غم بُری بلا ہے

ہمیں یہ بھی تھا غنیمت

جو کوئی شمار ہوتا

ہمیں کیا بُرا تھا مرنا

اگر ایک بار ہوتا..

(فیض احمد فیضؔ )
از حد پسندیدہ
 
Top