وومن ولڈ کپ انگلینڈ کی خواتین نے جیت لیا

  • Work-from-home

Hiya

Banned
Nov 12, 2009
345
252
0
سڈنی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دلچسپ فائنل مقابلے میں انگلینڈ کی خواتین نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی زخمی ہونے والی کھلاڑی جینی گن کی جگہ جس کھلاڑی نکی شا کو بھیجا گیا وہ کرکٹ کی ہیرو ثابت ہوئیں اور 34 بالوں پر چار وکٹیں لے لیں۔

نیوزی لینڈ نے 47.2 اوورز میں\ 166 رن بنائے۔

انگلینڈ کی اوپنرز سالہ سارہ ٹیلر 39 اور کیرولائن ایٹکنز 40 رنز بناکر بہت آرام سے اپنی ٹیم کو جیت کے نزدیک لے گئیں۔

ابتدا میں مضبوط پوزیشن بنانے کے بعد ٹیم کچھ لڑ کھڑائی اور 40 رنز کے دوران پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا گیا۔ تاہم پھر بھی ورلڈ کپ انگلینڈ کے حصے میں آیا۔

نکی شا ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار پائیں۔ وہ 17 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی لوسی ڈولن نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رن بنائے۔ بالنگ میں بھی لوسی نے 23 رن دے کر انگلینڈ کی تین وکٹیں لیں۔ تاہم ٹیم کی دیگر کھلاڑی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

انگلینڈ کی وومن ٹیم نے اس سے قبل بھی دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتا ہے تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے کسی غیر ملک میں یہ ٹرافی حاصل کی گئی ہے۔ پہلے جیتے گئے دونوں ورلڈ کپ انگلینڈ میں ہی کھیلے گئے تھے۔ ان کامیابوں سے ٹیم کی مستحکم پرفارمنس ثابت ہوتی ہے۔


اب خواتین کے درمیان جون میں وومن ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھلا جائےگا۔ یہ مقابلے انگلینڈ ہی میں منعقد ہوں گے جہاں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے درمیان بھی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔
 
Top