کیا وہ واقعی ایک دیندار خاتوں ہے؟

  • Work-from-home

Armaghankhan

Likhy Nhi Ja Sakty Dukhi Dil K Afsaany
Super Star
Sep 13, 2012
10,433
5,571
1,313
KARACHI
کیا وہ واقعی ایک دیندار خاتون ہے؟

وہ دوسری شادی کرنے کا ارداہ کرتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اپنی پہلی بیوی کو کسطرح اپنے فیصلے سے آگاہ کرے ۔وہ یہ سن کر ناراض ہو جائے گی آخر کار وہ بیوی کے پاس جاتا ہے اور اُسے اپنے فیصلے سے آگاہ کرتا ہے ۔
پھر وہ کہتا ہے
میں کوئی حرام کام نہیں کر رہا ، یہ حلال ہے اور شریعت نے اس کی اجازت دی ہے
اُن کے درمیان ایک خاموشی ہے
پھر بیوی کہتی ہے میں یہ بات سمجھتی ہوں ، بس مجھے ایک سوال کا جواب دو
اُسے توقع تھی اُس کی بیوی اِس فیصلے کی وجوہات پوچھے گی۔
لیکن اُس نے یہ پوچھ کر اُسے حیرت زدہ کر دیا کہ جس سے شادی کر رہے ہو کیا وہ
ایک دیندار مسلمہ ہے
خاوند کنفیوز ہو جاتا ہے ۔ لیکن جان چھڑانے کے لیے کہتا ہے کہ ہاں
وہ ایک دیندار خاتوں ہے
وہ غیر متوقع طور پر مسکراتی ہے اور کہتی ہے : اللہ پر چھوڑ دو اُس سے شادی کر لو
بہت بہت مبارک ہو
اُس کا رد عمل خاوند کے لیے حیران کن تھا، وہ تنہائی میں اس مسئلے پر سوچ بچار کرنا چاہتا تھا۔ وہ گھر سے نکل جاتا ہے
وہ رات گئے گھر آتا ہے۔وہ اپنی بیوی کو بیڈروم میں روتا ہو پاتا ہے۔ وہ اپنے آپ سے کہتا ہے کہ وہ میرے فیصلے کی وجہ سے رو کر اپنا غم ہلکا کر رہی ہے
وہ میر ے سامنےرونا نہیں چاہتی اور نہیں چاہتی کہ میں اُس کا صحیح رد عمل جان سکوں
کیا تم میرے فیصلے کی وجہ سے دکھی ہو'' وہ پوچھتا ہے''
پریشان مت ہو میں نے تمہارے سوال کی وجہ سے اپنا ذہن تبدیل کر لیا ہے
تم نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،تم نے جو کچھ کہا اس سے میرے دل میں تمہاری قدر و منزلت اور بڑھ گئی ہے
میں نے کس طرح ایک اور عورت کو اپنے دل میں جگہ دی
میری زندگی تمہارے ساتھ ہے
مجھے معاف کردو میں اندھا تھا
وہ آنکھوں میں آنسو لیے کہتی ہے واللہ میرے رونے کا سبب یہ بات نہیں ہے
پھر تم کوں رو رہی تھی ''وہ پوچھتا ہے''
تم دیر سے گھر آئے اور میں تمہارا انتظار کر رہی تھی
میں نے سوچا کہیں تمہارے ساتھ کوئی حادثہ نہ پیش آ گیا ہو میں تمہارے لیے پریشان تھی۔
 
Top