گناہوں میں مبتلا ہونا

  • Work-from-home

zehar

VIP
Apr 29, 2012
26,600
16,302
1,313
گناہوں میں مبتلا ہونا

مایوسی کی ایک اور قسم ان لوگوں میں پیدا ہوتی ہے جو بہت سے گناہ کرلیتے ہیں اور پھر یہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ اتنے گناہ گار ہوگئے ہیں کہ ان کی بخشش ممکن نہیں۔ یہ طرز فکر بالکل غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے آپ کے لئے موت کے وقت تک کھلے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے یہ اعلان کر دیا ہے

: قُلْ يَا عِبَادِي الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعاً۔

اے نبی آپ میری طرف سے فرما دیجئے کہ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔ بے شک اللہ تمام گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے۔‘
 
Top