شام کی لالی ,رات کا کاجل ,صبح کی تقدیر ہو تم
چلتا پھرتا تاج محل ,سانسیں لیتا کشمیر ہو تم
ہر رنگ تم سے ہے ,تمہی سے ہے ہر موسم
اس بکھری بکھری دنیا میں یہ رشتہ بھی ہے کیا کم؟
میں ہوں گھر کا سناٹا، باتیں کرتی تصویر ہو تم
چلتا پھرتا تاج محل , سانسیں لیتا کشمیر ہو تم
ظفر گورکھپوری