~
~ بسم اللہ الرحمن الرحیم و صلی اللّہ علی النبیّ الاُمیّ الکریم و علی آلہ و اصحابہ اجمعین ~
~


السلام و علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ
خدائے قادر و مطلق کے بابرکت نام سے شروع جس نے تخلیقِ انسانی کے بعد انہیں اپنے ماحول میں رہن سہن کے طریقہ کار اور اخلاقیات کی بنیاد پہ اشرف المخلوقات قرار دیا۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گھر ہو یا دفتر۔۔۔۔ یا پھر کوئی محفل۔۔ ہر جگہ رہنے اور برتاؤ کے کچھ ادب آداب، کچھ طور طریقے ہوتے ہیں۔
بالکل ایسے ہی تفریح میلہ کے ممبرز کے لئے بھی کچھ رولز بنائے گئے ہیں جو یہاں موجود ہیں۔ ان اصول و قوانین کا بنیادی مقصد نہ تو کسی کو رسٹرکٹ کرنا ہے اور نہ ہی بے جا پابندی، یہ ہلکے پھلکے سے قوانین محض اس لئے بنائے گئے ہیں تا کہ تفریح میلہ کا ماحول خوشگوار اور دوستانہ رہے۔ قصہ مختصر کہ ان رولز کو ایک بار پھر سے پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ باقی سب اس قدر سمجھ بوجھ تو رکھتے ہی ہیں کہ پڑھنے کا مقصد ان کو ذہن نشین کرنے کے بعد عمل کرنا بھی ہے۔
یہ تھریڈ لگانے کا مقصد یہ ہے ہم سب مل جُل کر کچھ ایکٹیوٹیز کریں اور اس فورم کو مزید بہتر اور دلچسپ بنا سکیں۔
انشاءاللہ چند ہی دنوں میں تفریح میلہ کے ایکٹو ممبران کی تعداد میں اچھا اضافہ ہو گا۔ اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پیشگی کچھ اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔
سال 2022 کے آغاز میں چند دن ہی رہ گئے ہیں۔۔خدائے بزرگ و برتر سے دعا ہے کہ آئندہ سال سب کے لئے خیر و عافیت والا اور خوشیوں اور مسرتوں کا پیش خیمہ ثابت ہو۔
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی بہت ساری نئی سرگرمیوں کا آغاز بھی متوقع ہے انشاءاللہ۔
ابھی ان سرگرمیوں کا تو یہاں ذکر نہیں کیا جائے گا۔لیکن کچھ باتیں ہیں جو آپ لوگوں کے ساتھ ڈسکس کرنی ہیں۔
نئے سال کے آغاز سے تمام ممبرز کی ایکٹیوٹیز پر خصوصی نظر رکھی جائے گی ۔
۔

۔


۔

۔

۔

۔

ایوارڈز کی ایک لمبی لسٹ ہے، اور ہر ایک کو یہاں بیان کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے- انشاءاللہ جب ان سرگرمیوں کی شروعات کی جائے گی تب ان کے متعلق تمام تفصیلات بھی آپ لوگوں سے شئیر کی جائیں گی۔ جس پر عمل پیرا ہونے کے لئے تھوڑا ٹائم اور آپ لوگوں کا ساتھ چاہئیے۔ اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ آپ لوگ اس معاملے میں کوآپریٹ کریں گے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ مقابلے ایوارڈز کے ساتھ ساتھ انعامی شکل بھی اختیار کر لیں گے ۔ سب ممبرز کی ایکٹیویٹیز پر منحصر ہے۔
اچھا جی ! اب کچھ سرسری سی ہلکی پھلکی باتیں جو خاص طور پر نئے آنے والوں کے لئے ہیں۔ جو ابھی فورم کو استعمال کرنا نہیں جانتے۔ اور کچھ باتیں نئے اور پرانے تمام ممبرز کے لئے ہیں۔
۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

@Don @shehr-e-tanhayi @Angela
۔

امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ اپنے بھرپور ساتھ اور کوشش سے تفریح میلہ کو بہترین بنانے کی کوشش میں ساتھ دیں گے۔ اب ہم چلتے ہیں ۔ آپ سب لوگ اپنے خیالات ضرور پوسٹ کریں ۔ کسی بھی سلسلے میں رائے دینا ہو، یا کسی سرگرمی کو شروع کروانا چاہ رہے ہوں۔۔۔مطلب کچھ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھل کے اپنی رائے کا اظہار کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔ہمارے لیپ ٹاپ کی بیٹری بالکل ختم ہو چکی ہے -ـ- سو آج کے لئے اتنا ہی کافی۔ اور خدا کے لئے اب تو جاگ جائیں -ــ-
