آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جو شخص آپ کی چھوٹی چھوٹی بے اعتنائیوں اور ناانصافیوں پر خاموش رہتا ہے،وہ یہ باتیں
محسوس نہیں کرتا۔۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہی یہ باتیں سب سے ذیادہ محسوس کرتا ہے۔۔۔
<<--------------->>
کسی کی خاموشی کو تکبر نہ سمجھو، ہو سکتا ہے کہ وہ خود اپنی ذات سے جنگ کرنے میں مصروف ہو۔۔۔
<<--------------->>
کسی کے ترک تعلوق کو بے وفائی نہ جانو، یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کی ذات کے حصار سے فرار چاہتا ہو۔۔۔
<<--------------->>
مذاق ضرور کرو مگر اتنا یاد رکھو کہ مذاق کرنے اور مذاقا اُڑانے میں فرق ہوتا ہے۔۔۔
<<--------------->>
کسی سے محبت ضرور کرو مگر بدلے میں اُس سے محبت کی امید نہ رکھو کیونکہ یہ محبت نہیں سودا ہے۔۔۔
<<--------------->>
محبت اور ہوس میں معمولی سا فرق ہوتا ہے۔ اگر تمہیں کسی کے ہونٹ، آنکھیں اور سراپا خوبصورت لگیں تو یہ ہوس ہے۔ محبت تو یہ ہے کہ مقابل کو اُس کی خوبیوں اور خامیوں سمیت قبول کیا جائے۔۔۔
<<--------------->>
کسی کو ٹوٹ کر چاہنے کا دعویٰ نہ کرو کیونکہ یہ دعویٰ کرنے سے پہلےخود ٹوٹنا پڑتا ہے۔۔۔