وعلیكم السلام آصف بھاءی
آپ كے سوال كا جواب دینے سے پہلے ایك وضاحت اور دوسری درخواست ضروری سمجھتا ہوں
آپ كے سوال كا جواب دینے سے پہلے ایك وضاحت اور دوسری درخواست ضروری سمجھتا ہوں
وضاحت
بندہ عالم ہے نہ فاضل اور نہ ہی علم كا دعوی ہے بندہ جو اپنی معروضات یا موقف پیش كرتا ہے دینی مطالعہ كی بنیاد پر كرتا ہے لہذا بندہ كی بات یا راۓ سے اختلاف ممكن ہے اگر بندہ كی راۓ سے اختلاف كیا جاۓ تو بندہ خوشی محسوس كرتا ہے اس لۓ كے اختلاف كو میں باعث رحمت سمجھتا ہوں اختلاف ہی كی بنیاد پر تحقیق كی ضرورت پڑتی ہیں اور تحقیق كے لۓ علماء اور دینی كتب سے رشتہ جڑتا ہے اور علم میں اضافہ ہوتا ہے لہذا یہ تو میرے لۓ سعادت ہے لیكن آپ نے اختلاف نہیں كیا بلكہ سوال كیا ہے ایسا نہ ہو كہ آپ سوالات كرتے جاءیں اور سمجھیں كہ انور بھاءی جواب دے دینگے میرے بھاءی میں اس سے معذور ہوں اور نہ ہی اس فورم پر دینی مساءل كے جوابات كا سكشن موجود ہے اور ایسے مساءل میں بندہ بہت احتیاط ملحوظ ركھتا ہے اس سے پہلے بھی آپ نے ایسا سوال كیا تھا جس كا جواب میں نے دیا تھا اب آپ نے یہ سلسلہ شروع كردیا
درخواست
علماء كرام دین كے وارث ہیں ایسے سوالات ہم جیسے كم علم بھاءیوں سے پوچھنے كے بجاۓ علماء سے رجوع كرنا چاہۓ
Salam Anwar Bhai,
Ap ki bat ki tayid karta ho likn aik Question ? he ye question es behas se nahi likn es thread ke alfaz se peda hota he.
Imam mehdi ke sath رضی اللہ عنہ keyun likha jata hai jab ke رضی اللہ عنہ Sahabi ke liye bola jata he,
kiya Imam Mehdi hazrat Muhammad sallalaho aliyehe wasallam ke zamane me mojud the? awr ab en ka Zahoor hoga ?
Please reply
آپ كے سوال كا جواب دے رہا ہوں تسلی نہ ہو تو علماء سے رجوع كیا جاۓ
ویسے آپ كا سوال بڑا نفیس ہے
رضی اللہ عنہ صحابی كے لۓ ہی مخصوص ہے اور امام مہدی كے نام كے آگے رضی اللہ عنہ اس لۓ نہیں لگایا جاتا كہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم كے زمانے میں موجود تھے یہ خدشہ آپ كا غلط ہے بلكہ ایسا عقیدہ شیعہ اثنا عشری كا ہے كہ ان كا بارواں امام محمد المہدی جو اگیارویں امامحضرت امام حسن عسكری رحمہ اللہ كے بیٹے ہیں اور اس وقت سے غاءب ہیں اور قرب قیامت میں ان كا ظہور ہوگا شاید اس عقیدے سے آپ كو یہ غلط فہمی ہوی ہو
اسلام كا نقطہ نظر شیعوں كے اس عقیدے سے بالكل متضاد ہے احادیث اور علماء امت كی تشریحات كے مطابق امام مہدی پیدا ہونگے اور چالس سال كے بعد ان كا ظہور ہوگا مسلمان اس وقت ان كے ہاتھ پر بیعت كرینگے اس طرح امام مہدی مسلمانوں كے امیر اور خلیفہ بنیں گے اور كیونكہ امام مہدی رضی اللہ عنہ كے زمانے میں حضرت عیسی علیہ السلام كا نزول ہوگا امام مہدی اپنی امارت اور خلافت حضرت عیسی علیہ السلام كے حوالے كردینگے حضرت عیسی علیہ السلام دجال سے جہاد كرینگے اور ان كا قتل كرینگے حضرت عیسی علیہ السلام جو كہ اللہ كے نبی و رسول ہیں اس لۓ امام مہدی حضرت عیسی علیہ السلام كے صحابی ہونگے اسی بنیاد پر علماء نے امام مہدی كے نام كے ساتھ رضی اللہ عنہ لكھنے كو صحیح فرمایا ہے واللہ اعلم