Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 1, 2023 #28,501 برستی بارش میں یاد رکھنا، تمہیں ستائیں گی میری آنکھیں کِسی ولی کے مزار پر جب، دُعا کرو گے تو رو پڑو گے
برستی بارش میں یاد رکھنا، تمہیں ستائیں گی میری آنکھیں کِسی ولی کے مزار پر جب، دُعا کرو گے تو رو پڑو گے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 3, 2023 #28,502 تیری باتوں سے تو لگتا ہے کہ ہم سے پہلے سب محبت کے اداکار ملے ہیں تجھ سے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 4, 2023 #28,503 ہماری نیند پوری، نہ خواب پورے ہیں ادھورے لوگ ہیں لیکن، عذاب پُورے ہیں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 5, 2023 #28,504 تم نے بس ترکِ تعلق کو غنیمت جانا مانگنے والے میری جان تو مانگی ہوتی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 6, 2023 #28,505 ایک دم ایسے دھڑکتا ہے تِرے واسطے دل جیسے دروازہ بجاتے ہیں پریشانی میں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 7, 2023 #28,506 کِسی خنجر کِسی پتھر کا تکلُف کیسا زخم تو آپ کے لہجے سے بھی آ سکتا ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 8, 2023 #28,507 میرا گھاؤ صدقۂ شَوق تھا, سو ہرا رہا یہ کسک نوازشِ یار تھی, سو بحال ھے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 10, 2023 #28,508 چاند نکلا ہے نہ خوشبو ہے نہ آواز تِری کون کمرے سے مجھے کھینچ کے باہر لایا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 11, 2023 #28,509 وہ شرارتیں ، وہ شوخیاں ، میرے عہدِ طِفل کے قہقہے کہیں کھو گئے میرے رات دن , اسی بات کا تو ملال ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 12, 2023 #28,510 میں ہجر اور وصل کے دو مرحلوں میں ہوں بیٹھا ہے میرے پاس وہ جانے کے بعد بھی
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 13, 2023 #28,511 توُ کہ سیماب طبیعیت ہے تُجھے کیا معلوم موسمِ ہجر ٹِھہر جائے تو کیا ہوتا ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 14, 2023 #28,512 اُس نے اک خاص تناسب سے محبت بانٹی میرے حصے میں ہمیشہ ہی دلاسے آئے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 15, 2023 #28,513 ہے بس کہ ہر اِک اُن کے ِاِشارے میں نِشاں اور کرتے ہیں مُحبت تو گُزرتا ہے گُماں اور
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 16, 2023 #28,514 میں محبت ہوں محبت نہیں مرتی یارو یہ سمندر کبھی صحرا نہیں ہونے والا
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 17, 2023 #28,515 یہ تو توہینِ وفا ہے کہ تُجھے بھُول کے ہم اپنے زخموں پہ کِسی اور سے مرہم چاہیں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 18, 2023 #28,516 نئے سفر میں ابھی ایک نقص باقی ہے جو شخص ساتھ نہیں اُس کا عکس باقی ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 19, 2023 #28,517 عجیب غم ہے کہ جس نے حنوط کر کے مجھے سنبھال رکھا ہے اک دورِ بے یقیں کے لئے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 21, 2023 #28,518 میرے آنگن میں ہے وحشت کا بسیرا افضلؔ مُجھ کو گھر کے در و دیوار سے ڈر لگتا ہے
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 24, 2023 #28,519 کچھ اور چمکتا ہے یہ دل جیسا ستارا کن درد کی لہروں کے حوالے ہوئے ہم ہیں
Kavi Super Star Oct 30, 2015 13,068 3,468 1,313 Dubai Jul 26, 2023 #28,520 لائی ہے اب اُڑا کے گئے موسموں کی باس برکھا کی رُت کا قِہر ہے اور ہم ہیں دوستو