
شروع اس خدائے بزرگ و برتر کے عظیم نام سے جس نے الفاظ کو مفاہیم کا لبادہ پہنایا اور زبان کو قوتِ گویائی عطا کی۔


نکھرتی صبح کی ساعتوں میں خدائے قادر و مطلق نے وہ پاکیزگی اور خوبصورتی رکھی ہے کہ بصیرت رکھنے والے انسان کے قلب و روح خدائے تعالی کے حضور احساسِ عقیدت سے جھک جائے۔ زندگی کی ایک نئی صبح کے آغاز پرنیک تمناؤں کے ساتھ تفریح میلہ کے تمام اراکین کو ہمارا سلامِ صبح۔۔

حالیہ منقعدہ بیت بازی کے نتیجہ سے آگاہ کرنے کے لئے بندیِ ناچیز حاضر ہے۔۔ذمہ داری چھوٹی ہو یا بڑی، ہم ہمیشہ اسے بارِ گراں سمجھتے ہیں کہ اس میں کوتاہی کا اندیشہ ہے۔ دعا ہے کہ خدائے عادل و حکیم ہمیں دانستہ یا غیر دانستہ کسی بھی فریق کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی کرنے سے بچائے۔۔ آمین۔۔۔
تو شروع کرتے ہیں۔۔

گروپ اے کے ممبرز کے ٹوٹل پوسٹ = 323
گروپ بی کے ممبرز کے ٹوٹل پوسٹ = 154
بیت بازی کا آغاز گروپ بی کے ممبر مناہل سے ہوا۔ جوابی شعر تنہائی آپا نے پوسٹ کیا لیکن پوسٹ کوٹ کرنے والے اصول کی پیروی نہیں کی، اس کے بعد مناہل اور مسٹر کیوی نے بھی تنہائی آپا کی پیروی کی۔۔

گروپ کے ممبرز کی وہ پوسٹس جو بیت بازی کے رولز کو فالو نہیں کرتیں B
مناہل نے پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
مسٹر کیوی نے پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
مناہل نے پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے مسٹر فہد کا شعردہرایا -1.
مسٹر بلیو بلیک نے غلط شعر لکھا۔ درست شعر یوں ہے۔ -1
گہری خاموش راتیں تیری زلف کی سفیر،
کیونکر کہوں میں دسمبر خراب تھا
مسٹر بلیو بلیک نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے رینڈم شعر لکھا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے اپنا ہی شعر دہرایا۔ -1
مناہل نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر کیوی نے پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے اپنا ہی شعر ایک دو تین دہرایا۔ -2
مسٹر بلیو بلیک نے اپنا ہی شعر دہرایا۔۔ -1
مناہل نے تنہائی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے اپنا ہی شعر دہرایا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے اپنا ہی شعر دہرایا۔ لیکن ہم نے اس کا پوائنٹ نہیں کاٹا۔۔کیونکہ یہ رینڈم شعر تھا جسے دہرایا گیا۔
مسٹر بلیو بلیک نے رینڈم اشعار لکھ لکھ کر کیوی بھیا کے گروپ کو ہرا دیا

مناہل نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے غلط شعر لکھا۔ درست شعر یوں ہے۔ -1
ابھی نہ پوچھو کہ منزل کہاں ہے
ابھی تو سفر کا ارادہ کیا ہے
نہ ہاروں گا میں حوصلہ زندگی بھر
کسی سے نہیں خود سے وعدہ کیا ہے .
مسٹر ارمغان خان نے گروپ کا کلر کوڈ استعمال نہیں کیا۔ -1
مسٹر ارمغان خان نے میسج کوٹ نہیں کیا۔ -1
مصیت نے میسج کوٹ نہیں کیا.اور اشعار کا قیمہ بھی بنا دیا۔۔۔ویسے آپ لوگ اصل اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لیجیئے۔۔۔آج کل کے دور کی حسین تفسیر۔۔ہم پوری غزل کی بجائے وہی اشعار لکھ دیتے ہیں جو مصیبت نے پوسٹ کر کے کیوی بھیا کی جیت کی بچی کھچی امید کو بھی گلہ گھونٹ کے مار دیا۔

ہمارا تذکرہ ہوتا ہی رہتا ہے حسینوں میں
ہزاروں مہ جمالوں، سینکڑوں زہرہ جبینوں میں
میں کیسے چھوڑ دوں افشاں کو، عظمیٰ کو، عنیزہ کو
مجھے تو اپنی رخشندہ نظر آتی ہے تینوں میں
ہمیں تڑپا کے کچھ حاصل نہ ہو گا اے جہاں والو!
کہ ہم نے پال رکھے ہیں کئی سانپ آستینوں میں
مسٹر ارمغان خان نے ایک ہی پوسٹ کو دو بار کوٹ کیا۔۔ -1
مسٹر ارمغان نے ایک ہی پوسٹ کو بار بار کوٹ کیا۔۔جس کی وجہ سے رول کے مطابق مارکس مائینس ہوں گے۔ -4
ٹوٹل پوائینٹ 154
36 مائینس پوائینٹ
154 - 36 = 118 مجموعی پوائینٹ
گروپ کے ممبرز کی وہ پوسٹس جو بیت بازی کے رولز کو فالو نہیں کرتیں A
تنہائی آپا نے پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
تنہائی آپا نے پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
تنہائی آپا نے شعر غلط لکھا۔ -1
درست شعر ہوں ہے: ۔
ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔
میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی کم تھا
مسٹر فہد نے شعر غلط لکھا۔ -1
مسٹر فہد نے غلط شعر لکھا۔ -1
درست شعر یوں ہے
ہم وہ سیاہ بخت ہیں طارق کہ شہر میں
کھولیں دکان کفن کی تو لوگ مرنا چھوڑ دیں
فینٹیسی نے گروپ کا کلر کوڈ استعمال نہیں کیا۔ -1۔
تنہائی نے شعر غلط لکھا۔ -1
فینٹیسی نے شعر غلط لکھا -1
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
فینٹیسی نے شعر غلط لکھا۔ -1
درست شعر ہوں ہے ۔۔۔
اتنے مصروف ہو گئے ہو تم

فینٹیسی نے مسٹر فہد کا شعر دہرایا۔ -1
اور مسٹر فہاد نے پھر دہرایا۔ -1.
مسٹر فہد نے مسٹر بلیو بلیک کا شعر دہرایا۔ -1
شہر تنہائی نے مسٹر فہد کا شعر دہرایا۔ -1
تنہائی نے مسٹر فہد کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر فہد نے شعر غلط لکھا۔ -1
درست شعر :۔
ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہ
میں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا
مسٹر سَن آف عزیز نے غلط شعر لکھا۔ -1
گو کہ مُدّت سے دورِ ہجراں ہے
کیا تمہیں یاد بھی نہیں ہوں میں؟
مسٹر سیاہ پوش نےمناہل کا شعر دہرایا۔ -1
شہرِ تنہائی نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر سیاہ پوش نے تنہائی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر فہد نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
فینٹیسی نے شعر غلط لکھا۔ -1
درست شعر :۔
ابھی تو ساتھ چلنا ہے سمندر کی مسافت میں
کنارے پر ہی دیکھیں گے کنارہ کون کرتا ہے
فینٹیسی نے غلط شعر لکھا۔ -1
درست شعر :۔
میاں وہ دن گئے ، اب یہ حماقت کون کرتا ہے
وہ کیا کہتے ہیں اُس کو؟ ہاں! محبت کون کرتا ہے
کوئی جنت کا طالب ہے، کوئی غم سے پریشاں ہے
غرض سجدے کراتی ہے۔۔ عبادت کون کرتا ہے
فینٹیسی نے اپنا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر فہد نے تنہائی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر فہد نے شعر میں گڑبڑ کی۔۔۔ -1
درست شعر :۔
وہ ایک بات بہت تلخ کہی تھی اس نے

مسٹر فہد نے شعر میں گڑبڑ کی۔۔۔ -1
درست شعر :۔
ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوں.
آخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی.؟
اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر.

مسٹر فہد نےاپنا ہی شعر دہرایا۔ -1
ہماری لاڈلی سی تنہائی آپا نے اپنا ہی شعر دہرایا۔

ٹوٹل پوائینٹ 323
28 مائینس پوائینٹ
323 - 28 = 295مجموعی پوائینٹ
ہمممم۔۔۔۔ تو اراکین تفریح میلہ ،مجموعی طور پر دیکھا جائے تو گروپ بی نے کل 118 پوائینٹ حاصل کئے، جبکہ گروپ اے کے کل حاصل کردہ پوائینٹ 295 ہے۔۔لہٰذا گروپ اے نے 177 پوائینٹ سے گروپ بی پہ برتری حاصل کی اور بیت بازی کے فاتح ٹھہرا۔ ہماری طرف سے گروپ اے کے تمام اراکین کو مبارک باد پہنچے۔۔۔۔
کارکردگی کے حوالے سے ایک اور بات : گروپ اے نے غلط اشعار زیادہ تعداد میں لکھے، لیکن گروپ بی میں ایسا نظر نہیں آیا۔۔۔ گروپ اے کے کچھ ممبران خاص طور پر مسٹر فہد اور فینٹیسی مادام نے بہت سے اشعار کو رومن اردو میں لکھ کہ مشکوک بنایا۔۔۔لیکن ہم نے اس لئے چھوڑ دئیے کہ وہ آٹو کریکشن تھی۔۔۔ امید ہے آئیندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا

بہرحال جیتنے والے گروپ کو بہت مبارک ہو۔ اور کیوی بھیا کو پوری اجازت ہے کہ اپنے گروپ ممبران کے کان کھینچیں، ویسے کیوی بھیا آپ کو بھی سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک ہو۔۔۔

انفرادی طور پر ممبران کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر گروپ میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کسی ایک ممبر کو چنا گیا ہے۔۔اور انہیں بیسٹ پارٹیسیپینٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔۔۔۔ مس ہڑبونگ/ مسٹر ہڑبونگ ایوارڈ اس ممبر کو جائے گا جس نے سب سے زیادہ رولز توڑے ہوں گے۔۔۔
۔تمام اراکین کی پوائینٹ شیٹ دیکھ لیجیئے:۔
ٹوٹل پوسٹ | گروپ A | ٹوٹل پوسٹ | گروپ B |
140 | شہرِ تنہائی | 77 | بلیو بلیک |
77 | فینٹیسی | 37 | مناہل |
53 | فہد | 15 | کیوی |
50 | سیاہ پوش | 13 | ایور گرین |
3 | سَن آف عزیز | 11 | ارمغان خان |
0 | عائلہ | 1 | مصیبت |
سرگرمی کے لحاظ سے گروپ اے میں سے شہر تنہائی مادام اس ایوارڈ کی حقدار ہیں۔۔لیکن انہوں نے اپنا حق بخوشی چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح سے پوائینٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے فینٹیسی اس ایوارڈ کی حق دار ٹھہریں۔۔۔ فینٹیسی مادام آپ کو ہماری طرف سے مبارک ہو۔۔۔۔!!۔
گروپ بی میں مسٹر بلیو بلیک کے پوسٹ زیادہ ہیں۔۔اگر ان کے مائینس پوائینٹ بھی ٹوٹل حاصل کردہ پوائینٹ سے منفی کئیے جائیں، تب بھی انہیں کے پوائینٹ زیادہ ہے۔۔۔ اس لحاظ سے گروپ بی سے بیسٹ پارٹیسیپینٹ ایوارڈ ان کو جاتا ہے۔۔۔!!۔
تیسرا ایوارڈ بھی مسٹر بلیو بلیک کو ہی جاتا ہے کیونکہ کہ یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے ہر رُول توڑا۔۔۔۔ رینڈم اشعار پوسٹ کئے، شعر کو کوٹ نہیں کیا، بار بار ایک ہی شعر کو پوسٹ کیا، غلط اشعار تحریر کیے۔۔حتی کہ وہ رُول بھی توڑا، جس کے مطابق بیت بازی کے تھریڈ میں صرف اشعار لکھنے تھے، باتیں ممنوع تھیں، ان صاحب نے دو پوسٹ ایسی کیں جو غیر متعلقہ تھیں۔۔۔ تو اراکین تفریح میلہ، اس بیت بازی کے جج اس نتیجہ پہ پہنچے ہیں کہ انہیں مسٹر ہڑبونگ کا ایوارڈ دیا جائے گا ۔۔۔

نوٹ: جیتنے والے اراکین اور گروپ کے ایوارڈ کچھ عرصہ میں ان تک پہنچ جائیں گے۔۔جو کچھ وجوہات کی بنا پر نہیں بن سکے۔۔۔ کوشش کی جائے گی کہ آپ لوگوں کا حق جلد آپ تک پہنچ جائے۔۔۔زیادہ سے زیادہ بس ایک دو دہائی کی تاخیر ہو سکتی ہے

Last edited: