Bait Baazi Result - Feb,2021

  • Work-from-home

فہد

Super Star
Dec 12, 2009
10,222
3,545
1,313
karachi
نہیں جب پاکستانی یاد آتے ہیں پنجاب تک اٹک جاتے ہم۔

آپ کی یاد آئے تو ساتھ آپ کے
بچے بھی یاد آتے ہیں
آپ کے بچے یاد آتے ہیں تو آپ کی لمبی
لسٹ یاد آتی ہے
لمبی لسٹ یاد آتی ہے تو خیال آتا ہے
کہ اتنے سارے کام مکمل کرنے کے بعد آپ کو آنے کی
فرصت ملنی ہے

حد ہے
کاموں کی

کیا واقعی میں یہ نک رکھنا ہے؟
ویسے اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
Fursat milti kahan hain fursat to nikali jati hain
Or yaad karne walon k lye fursat hi fursat
Lekin itni b nahi fursat k fursat ke mozu pe apse fursat se baten hi kye jain islye to the point
Mera nick Duffer rakh den
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,380
2,369
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
تو پھر پتنگ باز لگتے ہوں گےَ؟
پتنگ باز سے ہمیں کچھ یاد آیا۔۔😀۔
لیکن پی ایم میں بتائیں گے آپ کو 🤭۔
ابھی آپ کے پاس کچھ ایسا ہے جس کی وجہ سے ہمارے مزاج میں خوشگواری آئے؟ اور ناسازیِ طبیعت کا احساس کم ہو؟
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,673
11,673
1,113
Fursat milti kahan hain fursat to nikali jati hain
Or yaad karne walon k lye fursat hi fursat
Lekin itni b nahi fursat k fursat ke mozu pe apse fursat se baten hi kye jain islye to the point
Mera nick Duffer rakh den
Acha Theek Hai.....
Shaam tak Aap Fahaad Se Duffer ho jayeN gay.
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,673
11,673
1,113
پتنگ باز سے ہمیں کچھ یاد آیا۔۔😀۔
لیکن پی ایم میں بتائیں گے آپ کو 🤭۔
ابھی آپ کے پاس کچھ ایسا ہے جس کی وجہ سے ہمارے مزاج میں خوشگواری آئے؟ اور ناسازیِ طبیعت کا احساس کم ہو؟
HaaN Hai Naa.

ho jayeN Shuruu?
 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,673
11,673
1,113
Arre main roman me fahaad n pw likh k log in hojata tha
Ab urdu me kaise likha krunga ye fahad
تھریڈ لگایا نا کہ کوئی آ کے بھلا کرے آپ کا اور دعائیں لیں
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,380
2,369
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
ہو جائے گا
ویسے آپ کبھی کبھار ہم سے بیزار ہو جاتی ہیں ناااا؟؟؟؟😟۔
کوئی گل نئی، برداشت کرو۔۔😁۔
ہم بھی اکثر خود سے بیزار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔ ہم بھی تو خود کو برداشت کرتے ہی ہیں😄۔
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,380
2,369
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡


شروع اس خدائے بزرگ و برتر کے عظیم نام سے جس نے الفاظ کو مفاہیم کا لبادہ پہنایا اور زبان کو قوتِ گویائی عطا کی۔💚 لاکھوں کروڑوں درود و سلام آقائے دوجہاں نبیِ محتشم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر (ہمارا دل و جان ان ﷺ پر قربان)۔جن کی زبان مبارک سے ادا کی گئی گفتگو میں وہ تاثیر تھی کہ روح میں اتر کر اسے منور کردے 💚 ۔۔!!!

نکھرتی صبح کی ساعتوں میں خدائے قادر و مطلق نے وہ پاکیزگی اور خوبصورتی رکھی ہے کہ بصیرت رکھنے والے انسان کے قلب و روح خدائے تعالی کے حضور احساسِ عقیدت سے جھک جائے۔ زندگی کی ایک نئی صبح کے آغاز پرنیک تمناؤں کے ساتھ تفریح میلہ کے تمام اراکین کو ہمارا سلامِ صبح۔۔🙂۔!!!

حالیہ منقعدہ بیت بازی کے نتیجہ سے آگاہ کرنے کے لئے بندیِ ناچیز حاضر ہے۔۔ذمہ داری چھوٹی ہو یا بڑی، ہم ہمیشہ اسے بارِ گراں سمجھتے ہیں کہ اس میں کوتاہی کا اندیشہ ہے۔ دعا ہے کہ خدائے عادل و حکیم ہمیں دانستہ یا غیر دانستہ کسی بھی فریق کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی کرنے سے بچائے۔۔ آمین۔۔۔

تو شروع کرتے ہیں۔۔🙂 ۔۔!!!

گروپ اے کے ممبرز کے ٹوٹل پوسٹ = 323

گروپ بی کے ممبرز کے ٹوٹل پوسٹ = 154


بیت بازی کا آغاز گروپ بی کے ممبر مناہل سے ہوا۔ جوابی شعر تنہائی آپا نے پوسٹ کیا لیکن پوسٹ کوٹ کرنے والے اصول کی پیروی نہیں کی، اس کے بعد مناہل اور مسٹر کیوی نے بھی تنہائی آپا کی پیروی کی۔۔😀 ۔


گروپ کے ممبرز کی وہ پوسٹس جو بیت بازی کے رولز کو فالو نہیں کرتیں B

مناہل نے پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
مسٹر کیوی نے
پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
مناہل نے
پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے مسٹر فہد کا شعردہرایا -1.
مسٹر بلیو بلیک نے
غلط شعر لکھا۔ درست شعر یوں ہے۔ -1
گہری خاموش راتیں تیری زلف کی سفیر،
کیونکر کہوں میں دسمبر خراب تھا
مسٹر
بلیو بلیک نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے
رینڈم شعر لکھا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے
اپنا ہی شعر دہرایا۔ -1
مناہل نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر کیوی نے
پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے اپنا ہی شعر
ایک دو تین دہرایا۔ -2
مسٹر بلیو بلیک نے
اپنا ہی شعر دہرایا۔۔ -1
مناہل نے تنہائی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے
اپنا ہی شعر دہرایا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے
اپنا ہی شعر دہرایا۔ لیکن ہم نے اس کا پوائنٹ نہیں کاٹا۔۔کیونکہ یہ رینڈم شعر تھا جسے دہرایا گیا۔
مسٹر بلیو بلیک نے رینڈم اشعار لکھ لکھ کر کیوی بھیا کے گروپ کو ہرا دیا😭۔ مزید رینڈم اشعار کے لنک۔ -11
مناہل نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر بلیو بلیک نے
غلط شعر لکھا۔ درست شعر یوں ہے۔ -1
ابھی نہ پوچھو کہ منزل کہاں ہے

ابھی تو سفر کا ارادہ کیا ہے
نہ ہاروں گا میں حوصلہ زندگی بھر

کسی سے نہیں خود سے وعدہ کیا ہے .

مسٹر ارمغان خان نے گروپ کا کلر کوڈ استعمال نہیں کیا۔ -1
مسٹر ارمغان خان نے میسج کوٹ نہیں کیا۔ -1
مصیت نے میسج کوٹ نہیں کیا.اور اشعار کا قیمہ بھی بنا دیا۔۔۔ویسے آپ لوگ اصل اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لیجیئے۔۔۔آج کل کے دور کی حسین تفسیر۔۔ہم پوری غزل کی بجائے وہی اشعار لکھ دیتے ہیں جو مصیبت نے پوسٹ کر کے کیوی بھیا کی جیت کی بچی کھچی امید کو بھی گلہ گھونٹ کے مار دیا۔😭 ۔ -1


ہمارا تذکرہ ہوتا ہی رہتا ہے حسینوں میں
ہزاروں مہ جمالوں، سینکڑوں زہرہ جبینوں میں

میں کیسے چھوڑ دوں افشاں کو، عظمیٰ کو، عنیزہ کو
مجھے تو اپنی رخشندہ نظر آتی ہے تینوں میں

ہمیں تڑپا کے کچھ حاصل نہ ہو گا اے جہاں والو!
کہ ہم نے پال رکھے ہیں کئی سانپ آستینوں میں :)۔


مسٹر ارمغان خان نے ایک ہی پوسٹ کو دو بار کوٹ کیا۔۔ -1
مسٹر ارمغان نے ایک ہی پوسٹ کو بار بار کوٹ کیا۔۔جس کی وجہ سے رول کے مطابق مارکس مائینس ہوں گے۔ -4

ٹوٹل پوائینٹ 154
36 مائینس پوائینٹ
154 - 36 = 118 مجموعی پوائینٹ


گروپ کے ممبرز کی وہ پوسٹس جو بیت بازی کے رولز کو فالو نہیں کرتیں A

تنہائی آپا نے پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
تنہائی آپا نے پوسٹ کوٹ نہیں کی۔ -1
تنہائی آپا نے شعر
غلط لکھا۔ -1
درست شعر ہوں ہے: ۔

ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔
میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی کم تھا

مسٹر فہد نے شعر غلط لکھا۔ -1
مسٹر فہد نے غلط شعر لکھا۔ -1
درست شعر یوں ہے

ہم وہ سیاہ بخت ہیں طارق کہ شہر میں
کھولیں دکان کفن کی تو لوگ مرنا چھوڑ دیں

فینٹیسی نے گروپ کا کلر کوڈ استعمال نہیں کیا۔ -1۔
تنہائی نے شعر غلط لکھا۔ -1
فینٹیسی نے شعر
غلط لکھا -1

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک

فینٹیسی نے شعر غلط لکھا۔ -1
درست شعر ہوں ہے ۔۔۔
اتنے مصروف ہو گئے ہو تم
😕 دل دکھانے بھی اب نہیں آتے

فینٹیسی نے مسٹر فہد کا شعر دہرایا۔ -1
اور مسٹر فہاد نے پھر دہرایا۔ -1.
مسٹر فہد نے مسٹر بلیو بلیک کا شعر دہرایا۔ -1
شہر تنہائی نے مسٹر فہد کا شعر دہرایا۔ -1
تنہائی نے مسٹر فہد کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر فہد نے شعر غلط لکھا۔ -1
درست شعر :۔

ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہ
میں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا

مسٹر سَن آف عزیز نے غلط شعر لکھا۔ -1
گو کہ مُدّت سے دورِ ہجراں ہے
کیا تمہیں یاد بھی نہیں ہوں میں؟

مسٹر سیاہ پوش نےمناہل کا شعر دہرایا۔ -1
شہرِ تنہائی نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر سیاہ پوش نے تنہائی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر فہد نے فینٹیسی کا شعر دہرایا۔ -1
فینٹیسی نے شعر غلط لکھا۔ -1
درست شعر :۔

ابھی تو ساتھ چلنا ہے سمندر کی مسافت میں
کنارے پر ہی دیکھیں گے کنارہ کون کرتا ہے

فینٹیسی نے غلط شعر لکھا۔ -1
درست شعر :۔

میاں وہ دن گئے ، اب یہ حماقت کون کرتا ہے
وہ کیا کہتے ہیں اُس کو؟ ہاں! محبت کون کرتا ہے
کوئی جنت کا طالب ہے، کوئی غم سے پریشاں ہے
غرض سجدے کراتی ہے۔۔ عبادت کون کرتا ہے

فینٹیسی نے اپنا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر
فہد نے تنہائی کا شعر دہرایا۔ -1
مسٹر فہد نے شعر میں گڑبڑ کی۔۔۔ -1
درست شعر :۔

وہ ایک بات بہت تلخ کہی تھی اس نے
😣 بات تو یاد نہیں __ یاد ھے لہجہ اس کا

مسٹر فہد نے شعر میں گڑبڑ کی۔۔۔ -1
درست شعر :۔

ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوں.
آخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی.؟
اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر.
😕 کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی

مسٹر فہد نےاپنا ہی شعر دہرایا۔ -1
ہماری لاڈلی سی تنہائی آپا نے اپنا ہی شعر دہرایا۔🥺۔ -1

ٹوٹل پوائینٹ 323
28 مائینس پوائینٹ
323 - 28 = 295مجموعی پوائینٹ

ہمممم۔۔۔۔ تو اراکین تفریح میلہ ،مجموعی طور پر دیکھا جائے تو گروپ بی نے کل 118 پوائینٹ حاصل کئے، جبکہ گروپ اے کے کل حاصل کردہ پوائینٹ 295 ہے۔۔لہٰذا گروپ اے نے 177 پوائینٹ سے گروپ بی پہ برتری حاصل کی اور بیت بازی کے فاتح ٹھہرا۔ ہماری طرف سے گروپ اے کے تمام اراکین کو مبارک باد پہنچے۔۔۔۔

کارکردگی کے حوالے سے ایک اور بات : گروپ اے نے غلط اشعار زیادہ تعداد میں لکھے، لیکن گروپ بی میں ایسا نظر نہیں آیا۔۔۔ گروپ اے کے کچھ ممبران خاص طور پر مسٹر فہد اور فینٹیسی مادام نے بہت سے اشعار کو رومن اردو میں لکھ کہ مشکوک بنایا۔۔۔لیکن ہم نے اس لئے چھوڑ دئیے کہ وہ آٹو کریکشن تھی۔۔۔ امید ہے آئیندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا :) ۔ یہ بات بھی نظر آئی کہ گروپ اے کے ممبرز زیادہ ایکٹو تھے۔۔۔ لیکن گروپ بی نے سرگرمی میں کوتاہی کی۔۔۔ ایک تو پہلے ہی ان کے پوائینٹ کم تھے، دوسرا اس قدر رولز کو توڑنا سونے پر سہاگہ ثابت ہوا۔🤭 ۔۔ یقینِ واثق ہے کہ اس بات کو اگلی بیت بازی میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔۔۔
بہرحال جیتنے والے گروپ کو بہت مبارک ہو۔ اور کیوی بھیا کو پوری اجازت ہے کہ اپنے گروپ ممبران کے کان کھینچیں، ویسے کیوی بھیا آپ کو بھی سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک ہو۔۔۔🙃 ۔

انفرادی طور پر ممبران کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر گروپ میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کسی ایک ممبر کو چنا گیا ہے۔۔اور انہیں بیسٹ پارٹیسیپینٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔۔۔۔ مس ہڑبونگ/ مسٹر ہڑبونگ ایوارڈ اس ممبر کو جائے گا جس نے سب سے زیادہ رولز توڑے ہوں گے۔۔۔
۔تمام اراکین کی پوائینٹ شیٹ دیکھ لیجیئے:۔


ٹوٹل پوسٹ​
گروپ A​
ٹوٹل پوسٹ​
گروپ B​
140​
شہرِ تنہائی​
77​
بلیو بلیک​
77​
فینٹیسی​
37​
مناہل​
53​
فہد​
15​
کیوی​
50​
سیاہ پوش​
13​
ایور گرین​
3​
سَن آف عزیز​
11​
ارمغان خان​
0​
عائلہ​
1​
مصیبت​


سرگرمی کے لحاظ سے گروپ اے میں سے شہر تنہائی مادام اس ایوارڈ کی حقدار ہیں۔۔لیکن انہوں نے اپنا حق بخوشی چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح سے پوائینٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے فینٹیسی اس ایوارڈ کی حق دار ٹھہریں۔۔۔ فینٹیسی مادام آپ کو ہماری طرف سے مبارک ہو۔۔۔۔!!۔
گروپ بی میں مسٹر بلیو بلیک کے پوسٹ زیادہ ہیں۔۔اگر ان کے مائینس پوائینٹ بھی ٹوٹل حاصل کردہ پوائینٹ سے منفی کئیے جائیں، تب بھی انہیں کے پوائینٹ زیادہ ہے۔۔۔ اس لحاظ سے گروپ بی سے بیسٹ پارٹیسیپینٹ ایوارڈ ان کو جاتا ہے۔۔۔!!۔
تیسرا ایوارڈ بھی مسٹر بلیو بلیک کو ہی جاتا ہے کیونکہ کہ یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے ہر رُول توڑا۔۔۔۔ رینڈم اشعار پوسٹ کئے، شعر کو کوٹ نہیں کیا، بار بار ایک ہی شعر کو پوسٹ کیا، غلط اشعار تحریر کیے۔۔حتی کہ وہ رُول بھی توڑا، جس کے مطابق بیت بازی کے تھریڈ میں صرف اشعار لکھنے تھے، باتیں ممنوع تھیں، ان صاحب نے دو پوسٹ ایسی کیں جو غیر متعلقہ تھیں۔۔۔ تو اراکین تفریح میلہ، اس بیت بازی کے جج اس نتیجہ پہ پہنچے ہیں کہ انہیں مسٹر ہڑبونگ کا ایوارڈ دیا جائے گا ۔۔۔😎 ۔

نوٹ: جیتنے والے اراکین اور گروپ کے ایوارڈ کچھ عرصہ میں ان تک پہنچ جائیں گے۔۔جو کچھ وجوہات کی بنا پر نہیں بن سکے۔۔۔ کوشش کی جائے گی کہ آپ لوگوں کا حق جلد آپ تک پہنچ جائے۔۔۔زیادہ سے زیادہ بس ایک دو دہائی کی تاخیر ہو سکتی ہے🤓۔ اگر کوئی ممبر ایوارڈ ڈیزائن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو،اور اس کام کے لئے رضامند ہو تو ہم سے پی ایم میں رابطہ کر سکتا ہے۔۔۔

ارے واہ انجیلا اتنی محنت 😳 پگلی کیا ملا تجھے کھپ کے😳سارے تتر بتر ابھی تک ہیں😶۔
عنادل آپی ، زرا یہاں تو آئیے۔۔ آپ سے تھوڑا سا کام کروانا🙃۔
 
Top